Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے محمد حمزہ خان کو برطانوی کھلاڑی نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں مات دے دی۔ انگلینڈ کے فنلے وٹنگٹن نے حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ فرانس کے شہر نینسی میں جاری چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں فنلے نے پہلے دونوں گیمز 2-11 اور 9-11 سے جیت کر 0-2 کی برتری حاصل کی، تاہم حمزہ نے شاندا انداز میں اگلے دونوں گیمز 5-11 اور 11-13 سے اپنے نام کرکے مقابلہ 2-2 کر دیا۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے چوتھے میچ میں جموں جانباز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ مظفر آباد میں کھیلے گئے کے پی ایل کے چوتھے میچ میں جموں جانباز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنائے، شاہ زیب نے 40 اور شرجیل خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، سہیل خان نے 3 اور فرحان شفیق نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 106 رنز ہدف کے تعاقب میں اوورسیز واریئرز کی ٹیم 8 اوورز میں 3 وکٹ کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں میڈل حاصل کر نے والے قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیراعظم نے ایتھلیٹس کو اسلام آباد مدعو کر لیا۔ کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز کے ہیروز کے اعزاز میں پروقار تقریب 22 اگست کو ہوگی، وزیراعظم ارشد ندیم، نوح دستگیر، انعام بٹ سمیت دیگر کو کیش انعامات دینگے۔ واضح رہے کہ قومی ایتھلیٹس کی گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔ سعودی حکام کے مطابق وہاں ٹھہرنے کا وقت 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنۃ کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔حج سیزن میں زائرین کی بڑی تعداد کے باعث ریاض الجنۃ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔ ریاض الجنۃ کی لمبائی 22 میٹرز…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے امریکی کانگریس کے وفدکے دورہ تائیوان کے پیش نظرایک بارپھرجنگی مشقیں شروع کردیں۔ چینی فوج کے بیان کے مطابق فورسزنے تائیوان کے ارد گرد، سمندر اور فضائی حدود میں جنگی مشقوں کا اہتمام کیا۔ اس سے قبل چینی فورسزنے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے موقع پر جنگی مشقوں کا انعقادکیا تھا۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب: (ویب ڈیسک) تمر یا مینگروو کے جنگلات کی افزائش قدرے نامساعد حالات میں ہوتی ہیں کیونکہ مٹی نمک سے بھری ہوتی ہے جس میں غذائی اجزا نہیں ہوتے اور دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں۔ اس موقع پر مٹی میں دب کر رہنے والے کیکڑے مٹی میں شامل مفید بیکٹیریا اوپر نیچے کرکے درختوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس سے قبل ماہرین نے مینگروو جنگلات میں خردبینی اجسام اور مفید بیکٹیریا پر غور نہیں کیا تھا لیکن اب شاہ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تمر کے جنگلات میں رہنے وال فڈلر کیکڑوں کا تفصیلی…

مزید پڑھیں

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) پٹیاں، پھاہے اور بینڈیج طبی دنیا میں عام استعمال ہوتی ہیں لیکن انہیں چپکائے رکھنا یا چپکنے کی صلاحیت کنٹرول کرنا محال ہوتا ہے۔ اب آواز کی لہروں اور باریک بلبلوں کی مدد سے نہ صرف نم دار جلد پر بھی پٹیوں کو چسپاں رکھا جاسکتا ہے بلکہ ان میں چپکنے کی صلاحیت بھی قابو کی جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا اور دیگر جامعات کے سائنسدانوں نے یہ ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس میں الٹراساؤنڈ اور بلبلوں کی مدد سے نہ صرف پٹیوں میں چپکنے کی صلاحیت کو بڑھانا ممکن ہے بلکہ ضرورت کے لحاظ سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ 19 اگست کو کراچی میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، بابر اعوان ، شیریں مزاری، زلفی بخاری، علی امین گنڈا پور، غلام سرور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور عوامی مہم، جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 51 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 25 روپے 96 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا ۔ انٹربینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 214 روپے پر فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں