تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ مرجائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔ لاہور میں شہدائے ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب میں سعد رضوی کا کہنا تھاکہ ہمارے قائد نے بتایا پہلے میدان لگانا پڑتا ہے، ہم مرجائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ جو کہتے ہیں یہ کیا ہوا انھیں کہا کہ ہمارے شہید بھی بازی جیت گئے، ہمارے زخمی بازی جیت گئے، ہماری مائیں بھی بازی جیت گئیں، وہ بازی کیا ہے سمجھنے والے سمجھ گئےہیں، مال وجان دینے کے…
Author: Khabrain News
تفصیلات کے مطابق آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کچھ روز قبل ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم حکومتی یقین دہانیوں کے بعد انہوں ںے ہڑتال موخر کردی تھی تاہم آج انہوں نے ایک بار پھر پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں کیوں کہ حکومت 6 فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ 25 نومبر کو کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
سسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نیب لوٹے بنانے اور وفاداریاں تبدیل کرانےکا آلہ بن چکا، لوٹوں، منافقوں اور وفاداریاں بیچنے والوں سے قومیں نہیں بنتیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کے بغیر یہ ملک آگے نہیں بڑھےگا، نیب اس وقت پاکستان کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ ہے جو لوگوں کے ضمیر خریدنے، انہیں بلیک کرنے اور حکومتوں کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے کام آتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاستدان کا احتساب ٹیکس کی بنیاد پر ہونا چاہیے ، کوئی 50 کروڑ…
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلےکی کان میں کام کرنے والے 3 محنت کشوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرنگ کول فیلڈ میں کلی زودلان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فا ئر نگ سے 3کان کن جاں بحق ہوگئے۔ واقعےکے بعد ریسکیو اور ضلعی ا نتظامیہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعےکی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ای وی ایم پر احتجاج کی طرح لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹل میپنگ کے دوران بھی احتجاج کیا گیا،وزیر اعظم نے لینڈ ریکارڈ کے ڈیجیٹل سروے اور قبضہ کی زمینوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ عمران خان نےکہا کہ سروے کے نتائج سے پتہ چلا احتجاج کیوں کیا جارہا تھا، سیاسی اشرافیہ،قبضہ مافیا نے ریاستی اور جنگلات کی زمینوں پر قابض تھے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی،لاہور اسلام آباد اور ریاست کی تقریبا 5595 ارب کی مالیت کی زمین پر قبضہ ہے۔ عمران خان…
ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں شادی کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں ،مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز کے صاحبزادے کی لاہور میں دعوت ولیمہ کی تاریخ طے ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گا، جنید صفدر کا دعوت جاتی امراء میں ہو گا۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح22اگست کو لندن میں ہوا تھا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے…
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میں شاہین آفریدی نے تھرو پھینکی تھی شاہین کی تھرو لگنے سے بنگلہ دیش کے بلے بازعفیف حسین زخمی ہوگئے تھے۔ یہ تھرو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی تھی۔ گزشتہ روز ہی بنگلہ دیشی بلے کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے معذرت کر لی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر عفیف حسین کو گلے لگایا اور ان سے اپنے رویے پر معذرت…
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ۔ عمران خان گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کے لئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوالیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آج مکمل کرلیا جاتا تو ملک کو توانائی کے بحران…
بھارت میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں کے نتیجے میں کم ازکم سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش کے مختلف اضلا ع میں جمعرات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پانچ اضلاع شدید سیلابی ریلوں کے زد میں آگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر تین بسیں بہہ گئیں ہیں۔ بس میں سوار 12افراد ہلاک ہو گئے اور کچھ مسافر لاپتہ ہیں۔ جبکہ متعدد افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے۔ ایک عمارت گرنے سے بھی تین ہلاکتیں رپورٹ…
منی لانڈرنگ، ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر حملوں کے خلاف باہمی تعاون کے لیے ہفتہ کو اسٹیٹ بینک کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈائر یکٹر ایف آئی اے اور بینکوں کے صدور نے شرکت کی، اجلاس کا کا مقصد منی لانڈرنگ، سائبر حملوں اور آن لائن فراڈ کا قلع قمع کرنے کی اسٹیٹ بینک، بینکوں اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی کوششوں کو مضبوط اور مربوط بنانا تھا،گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وائٹ کالر جرائم…