کراچی(این این آئی)دبئی ایئرشو میں جے ایف سیون ٹین تھنڈر کی خصوصیات سے بھارت حیران رہ گیا۔ بھارتی پائلٹس کی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی، معیار کا بھی اعتراف کیا۔دوبئی ایئر شو 2021 متحدہ عرب امارات میں 14 سے 18 نومبر تک منعقدہ ہوا۔ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح پانچ روزہ”دوبئی ائیر شو”میں بھرپور شرکت کی اور جے ایف سترہ تھنڈر سمیت کئی دفاعی مصنوعات متعارف کروائیں۔دوبئی ایئر شو اس وقت گہرے نقوش چھوڑ گیا جب پاکستان ایئر ناٹیکل کمپلکس کامرہ کے اسٹال پر بھارتی فضائیہ کے ہوابازوں اور اہلکاروں نے دورہ کیا۔ فخر پاکستان جے ایف سترہ تھنڈر طیارے…
Author: Khabrain News
بنگلادیش نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کے میچ میں افتخار احمد، عثمان خواجہ اور سرفراز احمد بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔
2017ءمیں ای سی پی کی طرف سے Road General Preparation elections کی عنوان سے تیار کی گئی ایک رپورٹ میں یہ بات تحریر تھی کی الیکٹورل ریفارمز کی پارلیمانی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق اور وزیراعظم نوازشریف کی Final Approval کے ساتھ ای وی ایم 400 اور Bio Metric خریدی جائیں گی۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں غیر جانبدار رہنا چاہیے، اسی صورت وہ معاون کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چودھری فواد حسین نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کے خطاب کے بعد کانفرنس کا اختتام ایک مفرور شخص کی تقریر سے ہو رہا ہے جو ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات…
ناسا اس ماہ کے آخر میں 33 کروڑ ڈالر (تقریباً 58 ارب روپے) کی لاگت کا ایک خلائی جہاز تاریک خلا میں بھیج رہا ہے جو ایک شہابیے (ایسٹرائیڈ) سے ٹکراکر اس کا راستہ تبدیل کرے گا۔ اس سے زمین پر کسی ممکنہ شہابئے کے ٹکراؤ سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے گی۔ ہم جانتے ہیں کہ ساڑھے چھ کروڑ سال پہلے کرہ ارض سے ایک دیوقامت پتھر ٹکرانے سے ڈائنوسار صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔ اب 330 ملین (33کروڑ) ڈالر کی لاگت سے تیار ’’ڈارٹ‘‘ مشن ڈائی مورفس نامی ایک شہابئے سے ٹکرا کر اس کا مدار…
لیگی قیادت ان ہاﺅس تبدیلی، 90 دن کے اندر نئے انتخابات چاہتی ہے۔ مقتدر حلقے وقت سے پہلے الیکشن کے سواباقی معاملات پر اپوزیشن سے متفق ۔ بلاول بھٹو ، فضل الرحمن بھی ان ہاﺅس تبدیلی، فوری الیکشن چاہتے ہیں۔ اسی ایک نکتے پر اسٹیبلشمنٹ اور لندن میں موجودلیگی قیادت کے رابطوں میں ٹھہراﺅ آگیا۔ ان لیگ کے کچھ رہنماءچاہتے ہیں کہ اس وقت جو ملتا ہے لے لینا چاہیے۔
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل کیڈیسٹرل نقشہ سازی کے پہلے مرحلہ میں 5595 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی پرتجاوزات کی نشاندہی ہوئی ہے، مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے اب ہم لینڈ مافیاز اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم نے اتوارکو اپنے ٹویٹس میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پراحتجاج کی طرح جب ہم نے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز کیلئے پاکستان کی کیڈیسٹرل میپنگ کا آغاز کیاتو ہمیں شدید مزاحمت کاسامنا ہوا۔سرکاری اراضی کے سروے کے پہلے مرحلے کے نتائج سے اس مزاحمت کی وجوہات سامنے آ گئیں…
مختلف میڈیا ہاوس سے منسلک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو سزا دینے کیلئے کی گئی کال کی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اس آڈیو میں آواز ان کی نہیں ہے، یہ ان کے خلاف گھڑی گئی آڈیو ہے۔سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو ریکارڈنگ میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے "ہمارے پاس ججمنٹ ادارے دیتے ہیں،اس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم نے خان…
عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا وائرس کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپ میں مارچ تک کم ازکم مزید 5 لاکھ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جان کلیوگ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی فوری ایکشن نہیں لیا گیا تو یورپ میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مارچ تک مزید 5 لاکھ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کی وجہ ویکسین کی قلت، سردیوں کی آمد اور علاقائی سطح پر میل جول سے ڈیلٹا ویرینٹ کا مزید پھیلاؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس…
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں اضافہ موجودہ اندھی حکومت کا ایک اور اندھا دھند تباہ کن اقدام اور نجی صنعت پر حملہ ہے، روپے کی قدر بڑھانے کیلیے برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی اور حکومتی خرچے کم کرنے ہوں گے۔ اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد مزید اضافہ اندھی حکومت کا ایک اور اندھا دھند تباہ کن اقدام ہے، پاکستان پر سالانہ مزید 400 ارب سود کی اضافی ادائیگی لاد دی گئی…