لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کی بھابھی اور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کرتے ہوئے بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ کہا ہے کہ سال2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے۔ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں، میرا…
Author: Khabrain News
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلین اوپن ویمن سنگلز میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا اور 19 سالہ برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے امریکی حریف سلونی سٹیفنز کو شکست دے دی۔ آسٹریلین اوپن ویمنز ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں ایما نے سلونی کو دو ایک کی شکست سے دوچار کیا۔ اس سے پہلے سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ نے برتری کی دھاک بٹھا دی اور پولش حریف میگدالینا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر آؤٹ کر دیا،میچ کا سکور چھ چار اور چھ تین رہا ۔
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 4 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے فارن ایکس چینج کمپنیوں کو پی او ایس سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ حکومت کے فارن کرنسی کی خریدو فروخت کو مزید دستاویز کرنے کے منصوبے کے تحت ایف بی آر نے ایکس چینج ڈیلرز اور کمپنیوں کو ٹیئر ون کیٹیگری میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد ایکس چینج کمپنیوں کو پی او ایس سسٹم سے منسلک ہونا لازمی ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سیکرٹری ایکس چینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ پی او…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باعث 673.98 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44833.43 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.48 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 487 شیئرز کا لین دین ہوا۔
کراچی: (ویب ڈیسک) مالی سال 2022 کے چھ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 20 فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ فارن انویسٹرز نے اس عرصے کے دوران سٹاک مارکیٹ سے 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص اور 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کیے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق چھ ماہ کے دوران کُل بیرونی سرمایہ کاری 47 فیصد اضافے سے…
سوات: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام شدید خوب میں مبتلا ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے اور…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پہلی سے چھٹی کلاسز میں بچوں کی حاضری 50 فیصد کر دی گئی۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کا اطلاق صرف لاہور پر ہوگا، کل سے 31 جنوری تک پابندی کا اطلاق رہے گا۔ ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر نے ملک بھر میں کورونا خاص کر اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں زیادہ شرح والے شہروں کے لیے نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق شادی…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر ہے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانا ہوگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مخدوم بابر علی کی سربراہی میں پی ٹی آئی ملتان کے عہدیدار شوکت علی قریشی اور ن لیگی سینئر رہنما ڈاکٹر متین احمد نے ملاقات کی۔ شوکت علی قریشی اور ڈاکٹر متین احمد نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کا سفر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کا پھیلاؤ شدت اختیار کرنے لگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کورونا کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کرلیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر خزانہ نے سرکاری مصروفیات ترک کر دیں اور خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا، طبیعت بہتر ہونے پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ای سی سی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔ ادھر سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ…
