Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سیف نصیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں سکیورٹی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطے بڑھانے پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اومان کے ساتھ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا خطہ میں امن…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی دبئی میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ پاکستان واپسی پر کورونا ٹسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے دبئی میں تھے، جہاں وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے، پاکستان واپسی پر کورونا ٹسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا، ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے۔ چاروں شریف ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ن لیگ سب کو فون کر کے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے لیکن جب ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو وہ صفائیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سب سے کہہ رہی ہے کہ بات بن گئی ہے لیکن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے 20 جنوری کو دورہ لاہور کا امکان ہے، عمران خان دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلی صوبے کے اہم سیاسی و انتظامی امور، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریف کریں گے، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور اہم وزرا بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ڈیجٹیل مزدور کارڈ کا بھی اجرا کریں گے۔ ڈیجٹیل مزدور کارڈ کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی رعائتی خریداری ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں رقم عطیہ کرنے پر سیالکوٹ کی تاجر برادری اور راجکو انڈسٹریز کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سیالکوٹ کی تاجربرادری اور راجکوانڈسٹریز کی تعریف کرنا چاہتاہوں، سیالکوٹ کے تاجروں نے پریانتھاکماراکی بیوہ کےاکاؤنٹ میں1لاکھ ڈالرمنتقل کئے، اسی طرح راجکوانڈسٹریز نے ماہانہ2000 ڈالر تنخواہ منتقل کی ہے، ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے کا سلسلہ 10 برس تک جاری رہے گا۔ گذشتہ روز سری لنکن…

مزید پڑھیں

اٹلانٹا: (ویب ڈیسک) ایک امریکی کمپنی ’بیگو‘ (Bago) نے کار میں رکھی گئی تھیلیوں کو اِدھر اُدھر لڑھکنے سے بچانے کےلیے خاص سیٹ بیلٹ ایجاد کرلی ہے۔ یہ استعمال میں بہت آسان ہے: اسے ڈیش بورڈ کے ڈھکنے سے منسلک کرکے، کار کے فرش پر رکھی ہوئی تھیلی سے جوڑا جاسکتا ہے۔ مضبوط کلپ جیسے آنکڑے کی مدد سے یہ تھیلی کے اوپر والے حصے کو جکڑ لیتی ہے اور اسے لڑھکنے نہیں دیتی۔ اس طرح وہ تھیلی اور اس میں رکھا ہوا سامان، دونوں ہی کار کے فرش پر بکھرنے سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ ڈرائیور بے فکری سے…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) مشہور برطانوی نیلام گھر ’سودبیز‘ نے دبئی میں 555.55 قیراط کا ایک سیاہ ہیرا پیش کیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ خلا سے زمین پر آیا ہے۔ یہ ہیرا جسامت میں خاصا بڑا ہے اور اس کے 55 پہلو ہیں جو اسے اور بھی زیادہ منفرد بناتے ہیں۔ اس ہیرے کو ’’اینگما‘‘ (معما) کا نام دیا گیا ہے جبکہ اسے دنیا کے نایاب ترین ہیروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ ہیرا کہاں سے آیا ہے لیکن ایک مفروضے کے مطابق، یہ لاکھوں سال پہلے زمین سے ٹکرانے والے…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں بیروزگاری سے پریشان شخص نے پیسے کمانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا۔ لندن کے رہائشی فریڈی بیکٹ مصروف اورامیر لوگوں سے پیسے لے کران کی جگہ لائن میں لگ کرمختلف شوز، فنکشنز اورایونٹس کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ ایک گھنٹے کے 20 پاؤنڈ لینے والے فریڈی کی ایک دن کی کمائی 160 پاؤنڈز یعنی پاکستانی 38 ہزارروپے سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔ اپنے کام سے خوش فریڈی بیکٹ کا کہنا ہے کہ لندن کا رہائشی ہونے کے ناطے لائن میں لگنے کی عادت تو تھی ہی بس اس عادت کو میں نے کمائی کا ذریعہ بھی…

مزید پڑھیں

نیو یارک: (ویب ڈیسک) ایک امریکی سائنسدان اور مصنف ڈاکٹر رابرٹ جے ڈیوس نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کی امید پر روزانہ ورزش یا جسمانی مشقت کرنے والے لوگ جھوٹی امید کا شکار ہیں۔ اپنی حالیہ کتاب ’’سرپرائزڈ لائیز: ہاؤ متھس اباؤٹ ویٹ لاس آر کیپنگ اس فیٹ‘‘ (حیرت انگیز جھوٹ: وزن میں کمی کی من گھڑت کہانیاں کیسے ہمیں موٹا کررہی ہیں؟) میں انہوں نے اس موضوع پر کئی پہلوؤں سے روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ وزن اور موٹاپا کم کرنے کےلیے ہمیں درست طور پر کیا کرنا چاہیے۔ اس کتاب میں انہوں نے وزن…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ پر بات اور پیغامات کے لیے ضروری ہے کہ پہلے فون بک میں مطلوبہ نمبر محفوظ کیا جائے۔ پھر واٹس ایپ اس نمبر سے جڑنے کے بعد ہی پیغام یا فون کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن ہم سارے نمبر محفوظ نہیں کرنا چاہتے۔ پھر دوسری جانب نمبر محفوظ کرنے اور اسے واٹس ایپ سے منسلک کرنے میں بھی وقت لگتا ہے۔ واٹس ایپ میں نمبر محفوظ کئے بغیر دو طرح سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر میں wa.me شارٹ یوآرایل ٹائپ کیجئے۔ اگرچہ یہ طریقہ کمپنیاں اور آن…

مزید پڑھیں