Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے شاہد آفریدی جیسے بڑے کرکٹر کا آنا خوش آئند ہے، امید ہے شاہد بھائی ہمیں چیمپیئن بھی بنوائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں ہم شاہد بھائی کو جانے نہیں دیں گے، ان سے پرفارمنس لینی ہے، شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، امید ہے کوئٹہ گلیڈیٹر ایک مرتبہ پھر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح سے ہمکنار ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفرازنے غصہ کیا توگراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے، سرفراز فیلڈ میں جان…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورقلندرز کےکپتان شاہین شاہ آفریدی نے سیٹی بجانا سیکھنا شروع کردی۔ لاہورقلندرز کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ فیلڈ سیٹ کرتے وقت کھلاڑیوں کوبلانے اورمتوجہ کرنے کے لئے اشاروں کے ساتھ سیٹی بھی بجانا پڑتی ہے اس لئے سیٹی بجانا سیکھنا شروع کردی ہے جلد ہی سیٹی بجانے پرمہارت حاصل کرلوں گا۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرکی حیثیت سے پٹائی ہونےپر غصہ آنا فطری ہے۔کپتان بننے کے بعد غصے پر قابو پانا ضروری ہے۔کپتانی ایک اعزاز اور اضافی ذمہ داری ہے اور…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی ایک اچھا کپتان بننے کے لیے وقت لگتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے تجربہ کار آل راؤنڈر نے کہا کہ اب ساری توجہ لیگ کرکٹ پر ہے، عمان لیگ میں دو میچز کھیلنے کے بعد پی ایس ایل میں حصہ لوں گا، اپنی فارم اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے محنت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتے ہیں، کپتانی چند دنوں میں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبے "سکلز فار آل” پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کر دیا گیا، 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی۔ سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ملک بھر کے 1000 اعلٰی تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز سکالرشپ مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے موبائل ری چارج پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے اور صارفین سے ہر ری چارج پر 15 فیصد اضافی ود ہولڈٹیکس لیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 100 روپے کے موبائل ری چارج پر 9 روپے 3 پیسے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پراضافی ٹیکس لینے کااعلان کر دیا اور اب 100 روپے کے بیلنس پر 86 روپے 9 پیسے کا بیلنس ملے گا۔ اس حوالے سے مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے صارفین کو ٹیکسٹ مسیجز کیے جا رہے ہیں جس میں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث دوبارہ مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 104.41 پوائنٹس کی قدر کھو بیٹھا اور انڈیکس 45507.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.23 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 7 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 215 شیئرز کا کاروبار ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 20 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سیف نصیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں سکیورٹی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطے بڑھانے پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اومان کے ساتھ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا خطہ میں امن…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی دبئی میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ پاکستان واپسی پر کورونا ٹسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے دبئی میں تھے، جہاں وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے، پاکستان واپسی پر کورونا ٹسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا، ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا۔

مزید پڑھیں