Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے 7 ماہ میں گیارویں بار پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیں جب کہ 15جون2021 کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 39 روپے27پیسے فی لیٹر تک مہنگی کی گئیں۔ حکومت نے جون دو ہزار اکیس میں وفاقی بجٹ پیش کرنے کے بعد سے اب تک پٹرول کی قیمت میں فی لٹر39روپے 27پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل میں33روپے 86پیسے،لائٹ ڈیزل میں 36 روپے89پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر36روپے 48 پیسے کا اضافہ کیا۔ سات ماہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک سو آٹھ روپے چھپن پیسے سے ایک سو سنتالیس روپے تریاسی پیسے،ہائی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بیرون ملک 51نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل آغاز پر ہی متنازع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 26 افسران کی درخواستیں مسترد کی گئیں جس پر کچھ افسران نے عدالت سے رجوع کرنا شروع کر دیا، نجی شعبے سے بھی بڑی تعداد میں درخواستیں مسترد کی گئیں ہیں، امیدواروں کا تحریری امتحان ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارت تجارت کو تعیناتیوں کا عمل شفاف اورمیرٹ پر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے 300 امیدواروں کی درخواستیں تحریری امتحان کیلئے منظور کیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو بچھڑے 67 برس بیت گئے۔ منٹو کے افسانے، مضامین اور خاکے اُردو ادب میں منفرد حیثیت اور نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ سچائیوں کو افسانوں اور خاکوں میں ڈھال کر امر ہو جانے والے سعادت حسن منٹو کو اپنے چاہنے والوں سے جدا ہوئے 67 برس بیت گئے مگر وہ اپنی تحریروں کے حوالے سے دنیائے ادب میں سدا زندہ رہیں گے۔ سعادت حسن منٹو 11مئی 1912 کو بھارت کے شہر ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گھر سے حاصل کی۔ سعادت حسن منٹو کہتے تھے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کے حوالے سے سرکاری نرخوں کے اطلاق کو یقینی نہ بنایا جاسکا، پرچون مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی مختلف نرخوں پر فروخت کی شکایات میں اضافہ ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گراں فروش مافیا سرگرم ہے، 68 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونے کے باوجود سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی نہ بنایا جاسکا، لہسن، ادرک، آلو، بینگن اور دیگر سبزیوں پر سرکاری نرخوں کے بجائے 10 سے 20 روپے کلو تک زائد نرخ وصول کئے جانے کی شکایات عام ہیں۔ پھلوں کے حوالے سے صورتحال زیادہ خراب دکھائی دیتی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) باکسر محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر رشوت لینے کا الزام عائد کر دیا، کہتے ہیں کہ فیڈریشن نے مستقبل میں آنے والی آمدنی میں سے حصہ مانگا۔ باکسر محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے متعلق کہا ہے کہ باکسرز کو گرمی میں پنکھے کے نیچے سلایا جاتا تھا جبکہ ہمارے لوکل کوچز اے سی میں سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورین کوچ نے کنٹریکٹ سائن کرنے کا کہا اور شرط میں لکھا فیڈریشن کی اجازت درکار ہوگی ۔ پاکستان فیڈریشن کے پاس گیاتو انہوں نے مستقبل میں آنے والی آمدنی پر میں سے…

مزید پڑھیں

بولان: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے لائن پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام نے ٹریک کلیئر کروانے کیلئے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب جلد پاکستان واپس آئیں گے، وقت کا تعین ن لیگ کرے گی، حکومت کا جانا دنوں کی بات ہے، ہفتوں یا مہینوں کی نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے عدالت نے ثبوت مانگے نیب بہانے کر رہی ہے، حیران ہوں یہ وہی نیب ہے جس نے روزانہ سماعت کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کیخلاف بات کر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے پولیس افسر ڈاکٹر رضوان کی جرائم پیشہ افراد سے متعلق رپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پولیس افسر ڈاکٹر رضوان کی جرائم پیشہ افراد سے متعلق رپورٹ پر جے آئی ٹی بنائی جائے، ڈاکٹر رضوان نے رپورٹ میں با اثر شخصیات اور سعید غنی کے کزن سے متعلق انکشافات کئے، رپورٹ میں چنیسر گوٹھ، محمودآباد میں منشیات فروشی کا معاملہ اٹھایا، مذکورہ رپورٹ کو حکومت سندھ کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اقتدار سے آؤٹ اپوزیشن ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، کسی بھی احتجاج یا مارچ سے حکومت جانے والی نہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور حکومتی امور، گلگت بلتستان میں سیاست کے فروغ سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ اتحادی جماعتیں اور تحریک انصاف وزیر اعظم کی کپتان میں متحد ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ چودھری…

مزید پڑھیں

یمن : (ویب ڈیسک) مشرق وسطی میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی، سعودی اتحاد کا یمن پر فضائی حملہ، یمن کے شہر صنعا میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی حملے میں سابق فوجی عہدیدار کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے، حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حملے میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ہیں، حملےمیں متعدد گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں