پورٹ آف سپین: (ویب ڈیسک) حسیب اللہ کی 135 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے کو 115رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بڑے بڑوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ کیربینز کے دیس میں ایونٹ کے 10ویں میچ میں پاکستان انڈر 19 کا زمبابوے سے مقابلہ ہوا ، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 315 رنز جوڑے ، اوپنر حسیب اللہ خان نے خوب زور بازو دکھایا اور135 رنز کی سپر اننگز کھیلی ۔ شاندار اننگز کھیلنے والے حسیب…
Author: Khabrain News
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں جو ان کے چاہنے والوں کو شاہد معلوم نہ ہوں۔ لارا دتہ نے ویب شو ’کون بنے گی شیکھر واتی‘ کے پروموشن انٹرویو میں کہا کہ مجھ سے اکثر میرے ساتھی اداکاروں کی ان دلچسپ عادتوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدل سکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو آدھی رات کو نیند سے جاگ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اکثر رات میں فون آتے رہتے ہیں۔…
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد رکن قومی اسبملی نور عالم خان کا موقف سامنے آ گیا۔ اپنے موقف میں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ کسی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک کو جوابدہ نہیں ہوں، پارٹی ٹکٹ چیئر مین عمران خان نے دیا ہے، صرف وزیراعظم کو جوابدہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس، بجلی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی پر بات کرتا رہوں گا، پہلی 3 قطاروں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے والی…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 200 روپےکم ہوکر 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ 171 روپےکم ہوکر ایک لاکھ7 ہزار 167 روپے ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 11ڈالرکم ہو کر 1811ڈالر فی اونس ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹر شاہنواز دھانی کے سندھ میں انتخابات جیتنے کی پیشگوئی کر دی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور شاہنواز دھانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں رمیز راجہ ابھرتے ہوئے سندھ کے کرکٹر شاہنواز دھانی کو خوشخبری سنا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کی منعقدہ تقریب میں رمیز راجہ نے شاہنواز دھانی کو انعام دینے کے لیے اسٹیج پر بلایا تو اس دوران شاہنواز دھانی سے کہا کہ آپ عوام میں بے پناہ مقبول ہو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غورآئیں۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے اور اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئی۔…
کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام چلانے کے لیے نئے ججز تعینات کیے جائیں گے۔ سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہے البتہ جوڈیشیری کے لیے 152 گاڑیاں اور 50 موٹرسائیکلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خریداری کے لیے 36 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا۔ خیال رہے کہ عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا اور اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارٹی قیادت پر الزامات لگانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو پارٹی قیادت کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔ شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق نور عالم خان کو 7 یوم میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ نور عالم…
اوٹاوا: (ویب ڈیسک) ماہرین نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ خلا میں انسانی جسم فی سیکنڈ 30 لاکھ سرخ خلیوں کی تباہی سے خون کی شدید کمی (اینیمیا) کا شکار ہو جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے خلائی مرکز میں 14 خلائی نوردوں پر ہونے والی ریسرچ کے مطابق زمین پر ہمارا جسم فی سیکنڈ 20 لاکھ خون کے خلیات کو بناتا اور تباہ کرتا ہےلیکن خلا میں 6 ماہ تک رہنے والے خلا نوردوں کے جسم میں یہ عمل 30…
