اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عثمان مرزا تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی اورلڑکے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد اور بلیک میلنگ کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کی طلبی کے باوجود عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ متاثرین شہر سے باہر ہیں، عدالت پہنچنے میں تین گھنٹے لگ جائیں گے ۔ بعدازاں عدالت نے تشدد کیس کی سماعت 19…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ کورال کے علاقہ علی پور میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔دو موٹرسائیکل سواروں نے مقتول پر فائرنگ کی، فائرنگ سے یوسف نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔ ایس پی رورل ضیاء الدین کا کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے اسکولوں کے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اومیکرون کیسزکی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں دو تین امور پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں لیکن اپوزیشن ایسا نہیں چاہتی، چئیرمین نیب اور جوڈیشل ترامیم پر اپوزیشن سے مشاورت ضروری ہے۔ اپوزیشن سمجھتی ہے حکومت جلد گر جائے گی لیکن ایسا نہیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی۔پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق پاک برطانیہ معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔ معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ابوظہبی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ کئے جانے کے بعد ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا جس میں گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونیوالے المناک دہشتگردی کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اماراتی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے انتقال پر…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی جانب سے اپنے پہلے میچ کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا جس کا ٹیسٹ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے ایکشن کا ٹیسٹ بائیو مکینک لیب میں ہو گا ، لاہور میں بائیو مکینک لیب آئی سی سی کی منظور شدہ ہے ۔ خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں محمد حسنین ٹیم سڈنی ٹھنڈر کی نمائندگی…
پورٹ آف سپین: (ویب ڈیسک) حسیب اللہ کی 135 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے کو 115رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بڑے بڑوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ کیربینز کے دیس میں ایونٹ کے 10ویں میچ میں پاکستان انڈر 19 کا زمبابوے سے مقابلہ ہوا ، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 315 رنز جوڑے ، اوپنر حسیب اللہ خان نے خوب زور بازو دکھایا اور135 رنز کی سپر اننگز کھیلی ۔ شاندار اننگز کھیلنے والے حسیب…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں جو ان کے چاہنے والوں کو شاہد معلوم نہ ہوں۔ لارا دتہ نے ویب شو ’کون بنے گی شیکھر واتی‘ کے پروموشن انٹرویو میں کہا کہ مجھ سے اکثر میرے ساتھی اداکاروں کی ان دلچسپ عادتوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدل سکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو آدھی رات کو نیند سے جاگ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اکثر رات میں فون آتے رہتے ہیں۔…
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد رکن قومی اسبملی نور عالم خان کا موقف سامنے آ گیا۔ اپنے موقف میں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ کسی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک کو جوابدہ نہیں ہوں، پارٹی ٹکٹ چیئر مین عمران خان نے دیا ہے، صرف وزیراعظم کو جوابدہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس، بجلی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی پر بات کرتا رہوں گا، پہلی 3 قطاروں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے والی…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 200 روپےکم ہوکر 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ 171 روپےکم ہوکر ایک لاکھ7 ہزار 167 روپے ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 11ڈالرکم ہو کر 1811ڈالر فی اونس ہے۔
