لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے قریب کاہنہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔ خاتون کی ڈاکٹر ناہید کے نام سے شناخت ہوئی، جن کی عمر 45 سال تھی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں۔ مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ابوظبی حملے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، سندھ میں 5 لاکھ 9…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کی طبیعت بہتر ہے، ایس او پیز کے تحت انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ویکسینیشن کرائیں۔
انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ قوم سے خطاب میں صدر اردوان کا کہناتھا کہ یوکرین کوئی عام ملک نہیں بلکہ ایک طاقتور ملک ہے جسکے بین الاقوامی سطح پر دوست موجود ہیں ۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ کسی علاقے پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنا آسان نہیں اور ماسکو کا یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔
ممبئی: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) ممبئی ڈاک یارڈ میں موجود بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث بھارتی نیوی کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوزی کے اہلکار بحری جہاز آئی این ایس رانویر پر سوار تھے۔ دھماکہ بحری جہاز کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہوا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع ہونے کا امکان ہے جس میں ملک بھر سے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں امن کے دو دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے امن دشمنوں کے نام غیور اور بہاؤ الدین تھے۔ آئی ایس پی آر کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے افغانستان جانے کا اعلان کردیا ہے۔ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ فلاحی مقاصد کے لیے دنیا بھر میں سرکردہ ’شاہد خان آفریدی فاونڈیشن‘ افغانستان میں بھی خدمات انجام دینا چاہتی ہے، اس حوالے سے افغان حکومت کی جانب سے رابطے پر فاؤنڈیشن نے مثبت جواب دیا ہے۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ افغانستان جانے کے لیے دستاویزات کا منتظر ہوں اور اس حوالے سے پاکستان میں افغان سفارت خانے سے رابطے میں ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میری بھی خواہش…
بنگلورو: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک کالج نے حجاب اور دستانے پہننے پر 6 مسلم طالبات کو کلاس سے بے دخل کر کے اُن کا داخلہ مکمل بند کردیا۔ بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع ادوپی میں قائم گرلز کالج میں زیر تعلیم 18 سالہ الماس اور اُن کی 5 دوستوں کو کلاس ٹیچر نے حجاب پہننے پر کلاس سے باہر نکال کر داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ الماس نامی طالبہ نے بتایا کہ ’جب میں کلاس کے دروازے پر پہنچی تو ٹیچر نے کہا کہ ہم حجاب کے ساتھ کلاس میں داخل نہیں ہوسکتے، اگر کمرے میں بیٹھنا ہے…
