Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج مردم وخانہ شماری کیلیے 500 ارب روپے کی منظوری کا امکان ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ملک بھر میں مردم وخانہ شماری کیلیے 500 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری سمیت 15 نکاتی ایجنڈے کا آج جائزہ لے گی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں ایف بی آر کیلیے 4ارب،آئی سی ٹی انتظامیہ اسلام آباد کیلیے 7کروڑ 85 لاکھ ،فرنٹیئر کور کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلیے 6کروڑ 30 لاکھ روپے کے استعمال کی منظوری دینے کا امکان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہاکہ یہ دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کریں گے، ‏تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکتے ہیں، 10…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لگژری گاڑیاں بنانے والی مشہور کارساز کمپنی بوگاٹی نے اٹھارہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی الیکٹرک اسکوٹر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیسلا کی حریف سمجھی جانے والی فرنچ کمپنی بوگاٹی کا پہلی الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے آنے والی کوئی تیز رفتار لگژری الیکٹرک کار نہیں یہ ایک الیکٹرک اسکوٹر ہے۔ جو 29 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، بوگاٹی یہ الیکٹرک اسکوٹر ایک امریکی کمپنی کے اشتراک سے تیار کر ے گی، کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ الیکٹرک اسکوٹر ماحول دوست ہو گا۔ جس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ضرورت رشتہ کا اشتہار دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان کے ہاں رشتوں کی لائن لگ گئی، اشتہار وائرل ہونے کے بعد محمد ملک سے کئی فیملز رابطے میں ہین ، محمد ملک پرامید ہے وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ مجھے ارینج میرج سے بچاو، یہ کہنا تھا پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان محمد ملک کا جنہوں نے پسندیدہ رشتہ ڈھونڈنے کا انوکھا طریقہ اپنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگیا۔ شاہراہ پر لگے انتیس سالہ نوجوان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ “ارینج میرج سے بچاو” کا بل بورڈ سب کی توجہ کا مرکز…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پرویز خٹک سے ملاقات کی ہے۔ مشتاق غنی نے ورکرز کنونشن سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسپیکر مشتاق غنی نے پرویز خٹک کو گزشتہ دنوں ایبٹ آباد میں منعقد کیے گئے ورکرز کنونشن کے حوالے سے اہلیان ایبٹ آباد کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سوچا سمجھا پروپیگنڈا کیا گیا ہے، ہزارہ ایبٹ آباد کے لوگ تہذیب یافتہ اور پڑھے لکھے ہیں۔ اُنہوں نے ہزارہ ایبٹ آباد کے عوام سے منفی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہرنے کراچی میں پنجے گاڑ لئے، مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد پر پہنچ گئی۔ چوبیس گھنٹے میں 2 ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہر قائد میں اب تک اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں ان کے کھاتوں کی جانچ پڑتال نہ ہو، پی ٹی آئی نے حساب دے دیا، مزید حساب کیلئے بھی تیار ہیں، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا منگوائے، اسکروٹنی کمیٹی جلداز جلد کام مکمل کرے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے سیاسی فنڈز کی تفصیلات مانگی گئیں، بہت سی سیاسی جماعتوں چاہتی ہیں، ان…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھا رہا ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قائداعظم کرکٹ کلب رحیم یار خان نے بلاسٹر کرکٹ کلب صادق آباد کو شکست دیکر ٹیلنٹ ہنٹ ونٹر لیگ کا فائنل میچ جیت لیا۔ صادق آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح ٹیلنٹ ہنٹ اور بوگس کرکٹ کلبز کی نشان دہی کیلئے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ونٹر لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 کلبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ونٹر لیگ کی نگرانی کی۔ فائنل میچ قائداعظم کرکٹ کلب رحیم یارخان اور بلاسٹر کرکٹ کلب صادق آباد کے درمیان کھیلا گیا جس…

مزید پڑھیں