Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کا پھیلاؤ شدت اختیار کرنے لگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کورونا کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کرلیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر خزانہ نے سرکاری مصروفیات ترک کر دیں اور خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا، طبیعت بہتر ہونے پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ای سی سی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔ ادھر سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گلیات میں برفباری کا آغاز جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مری ایبٹ آباد روڈ دریا گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر مری ایبٹ آباد روڈ دریا گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی، متعدد گھر بھی متاثر ہو نے کا خدشہ ہے، علاقے میں ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوگیئں،ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں…

مزید پڑھیں

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین(IPOR)نے چاروں وزراء اعلیٰ کی کارکردگی کے بارے میں نیا سروے جاری کردیا ۔ سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں اور رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے ۔سروے کے مطابق پنجاب کے 45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قراردیا ہے ۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے ،سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو…

مزید پڑھیں

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ روم کی متنازع گیس پائپ لائن کے لیے امریکی حمایت میں مبینہ کمی کے بعد ترکی کے اسرائیل کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان کی جانب سے اپنے علاقائی حریف کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا بیان ملک میں ایک سال سے جاری معاشی بحران کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ترکی کے تعلقات 2010 میں غزہ کی پٹی کے لیے بھیجے گئے ترکی…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کر دی ہیں اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی نتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا ، پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ۔اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہںی کرنے دیا، اداروں کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ ارکان اسمبلی اور وزراء وہ کام کررہے ہیں جو بلدیاتی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے پابندیوں سے متعلق سفارشات تیار کر لیں، جن شہروں میں 10 فیصد سے زائد کورونا کیسز ہیں وہاں سختیاں کی جائیں گی۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی لہر پر محکمہ سفارشات صوبائی حکومت کو دے گا، تیار کی گئی سفارشات میں عوامی اجتماعات پر پابندی، جم، امیوزمنٹ پارکس بھی بند کرنے کی سفارشات شامل ہیں، محکمہ صحت سندھ کی شادی ہالز، مزارات، سینما بند کرنے، بارہ سال کی عمرتک بچوں کے سکولز بند کرنے کی تجویز بھی سفارشات میں شامل ہے۔…

مزید پڑھیں

میساچیوسٹس: (ویب ڈیسک) جدید جنگی ہتھیار بنانے والی امریکی کمپنی ’ریتھیون‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایسی ٹیکنالوجی وضع کرلی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے صرف ایک آپریٹر 130 ڈرونز کنٹرول کرسکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی امریکی ایجنسی ’ڈارپا‘ کے ’آفسیٹ پروگرام‘ کےلیے تیار کی گئی ہے تاکہ مستقبل کے میدانِ جنگ میں کم فوجیوں کی مدد سے زیادہ تعداد میں خودکار طیارے کنٹرول کیے جاسکیں اور دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ آج کل مختلف نمائشوں میں سیکڑوں ڈرونز کی ایک ساتھ اور ہم آہنگ پرواز کے ذریعے دیکھنے والوں کی تفریح کا…

مزید پڑھیں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کینڈی کرش سمیت کئی مشہور گیمز بنانے والی کمپنی ’ایکٹیویژن بلیزارڈ‘ 68.7 ارب ڈالر (12,157 ارب پاکستانی روپے) کی خطیر رقم میں خرید لی ہے۔ اس حوالے سے مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ بھی کرائی گئی ہے جس میں مائیکروسافٹ ایکس باکس اور ایکٹیویژن بلیزارڈ کے لوگوز ایک ساتھ دکھائے گئے ہیں: متعلقہ پریس ریلیز میں مائیکروسافٹ کارپوریشن کی جانب سے یہ ارادہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ایکٹیویژن بلیزارڈ کو خرید لے گی۔ البتہ گیمنگ کی جدید دنیا سے واقفیت رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے…

مزید پڑھیں

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) خلا میں انسانی جسم کا سب سے اہم پہلو شدید متاثر ہوتا ہے اور وہ ہے ہمارا خون جو شدید متاثر ہوتا ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ صرف چھ ماہ خلا میں رہنے سے خون کے 54 فیصد سرخ خلیات کو تباہ ہوسکتےہیں۔ اگرچہ اس سے قبل بھی انسان نے خلا کی بے وزنی میں مہینوں بلکہ سال بھی گزارے ہیں لیکن اب ایک کیفیت سامنے آئی ہے جسے ’خلائی انیمیا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پہلے خیال تھا کہ یہ ایک عارضی کیفیت ہے جو بعد میں ٹھیک ہوجاتی ہے۔ تاہم اب مفصل…

مزید پڑھیں