وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اب کسی کو علاج کے لیے لندن یا امریکہ جانے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کا آغاز ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے کیا اور اب مارچ تک پنجاب بھر میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ لانچ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 11 کروڑ افراد کو علاج کی مفت سہولت فراہم کریں گے جبکہ عوام کی فلاح و بہبود آئین اور پی ٹی آئی کے ایجنڈے…
Author: Khabrain News
تحریک انصاف کی جائزہ رپورٹ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ میں کروڑوں روپے مالیت کی ڈونیشن کی رسیدیں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی فنڈنگ تفصیلات میں مبینہ اکاؤنٹس کی موجودگی پر نیا پنڈورا بکس کھلنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ تفصیلات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، تحریک انصاف آئندہ ہفتے اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو جمع…
سالانہ بنیادوں پر ملکی درآمدات میں 26 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، حالیہ مالی سال میں تجارتی خسارہ 31 ارب سے تجاوز کر گیا۔ سالانہ بنیادوں پر غزائی اشیاء کی درآمدات میں بھی 54 فیصد کے قریب اضافہ ہو ا ہے۔ ادادہ شماریات نے سالانہ تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملکی درآمدات میں 26.55 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مالی سال 2021 میں درآمدات کا حجم 56 ارب 38 کروڑ ڈالر رہا۔ سالانہ بنیادوں پر ہی برآمدات میں 18.28 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں برآمدات کا حجم 25 ارب 30 کروڑ…
پاکستان کی جانب سے افغانستان کےعوام کیلئے گندم کاتحفہ بھیجوایا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ ایک ہزار800 ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغان حکام کےحوالے کر دی گئی ہے،پاکستان مجموعی طورپر 50 ہزارٹن گندم افغانستان کوفراہم کررہاہے۔ افغانستان کو گندم کے علاوہ خوراک، ادویات اور سرد موسم سے بچاؤ کا سامان بھی بھیجوایا گیا ہے۔ شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔
ایف آئی اے نے پشاورمیں کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، سینکڑوں جعلی مہریں، افغانستان کے جعلی لائسنس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں۔ ایف آئی اے کے مطابق پشاور کے علاقے قصہ خوانی جھنگی محلہ بازار میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران سینکڑوں جعلی مہریں، افغانستان کے جعلی لائسنس ، جعلی نکاح نامے، وزارت داخلہ کی جعلی مہریں، امیگریشن اور افغان وزارت تعلیم کی جعلی مہروں سمیت دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزمان جعلی امیگریشن کاغذات بنانے میں…
مالاکنڈ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.3 ریکارڈکی گئی۔ بتایا گیا ہےکہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز افغان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ٹانک اور میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے طابق آپریشن میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات…
ویمن ایکشن فورم نے خواتین اور پختون کلچر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے اجلاس میں دیے گئے بیان کو دقیانوسی سوچ کا مظہر قرار دے دیا۔ ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ ایسے بیان سے خواتین پر تشدد بڑھے گا، وزیراعظم بیان واپس لیں۔ فورم نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور افغانستان کی تمام خواتین اور پختون عوام سے معافی مانگیں اور یہ وضاحت کریں کہ کلچر کی آڑ میں غیرت کے نام پر قتل، کارو کاری اور ونی جیسی دقیانوسی رسمیں غیر قانونی ہیں۔
ایران نے 3 تحقیقی آلات سے لیس سیٹلائٹ کیریئر راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز ایران کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ایک سیٹلائٹ کیریئر راکٹ خلا میں بیھج دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس راکٹ میں 3 تحقیقی آلات نصب ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ راکٹ خلا میں کب بھیجا گیا اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ آیا کوئی بھی چیز زمین کے گرد مدار میں داخل ہوئی ہے یا نہیں۔ تاہم ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان احمد حسینی کا کہنا ہے کہ سیمورغ…
کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع سائنس کالج کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور غیر متعلقہ افراد کو اس مقام سے دور رکھا جارہا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردیں۔
