Author: Khabrain News

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان ریجن میں بچوں کے اغواء اور زیادتی کے واقعات کافی حد تک بڑھ گئے ہیں جبکہ 9 بچے اغوا ہونے پر والدین کی اکثریت خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملتان ریجن میں گزشتہ سال 178 بچے اغواء ہوئے جن میں سے 159 کو بازیاب کرایا گیا تاہم 90 بچوں سے زیادتی کی گئی اور 8 بچوں کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا جبکہ موجودہ صورتحال میں رواں سال اب تک 9 بچےاغواء ہونے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اسی لئے اغواء کی وارداتیں بڑھنے کے حوالے سے والدین…

مزید پڑھیں

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسزکے اہلکارنے سرینگرمیں خودکشی کرلی۔ بھارتی فوجی نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کی۔ بھارتی فوجی کا تعلق گجرات سے تھا اوروہ کچھ عرصے سے ڈسٹرکٹ سرینگرمیں تعینات تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس قبل بھی مقبوضہ کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 56 ہزار 992، سندھ میں 5 لاکھ 13…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے فوجداری مقدمات کا قانون بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت فوجداری مقدمات کا قانون بدلے گی، وزیراعظم نے فوجداری مقدمات میں ترمیم سمیت نئے قوانین لانے کی منظوری دیدی۔ ترامیم آئندہ ہفتے منظوری کے لئے کابینہ میں پیش ہوں گی۔ جس کے بعد ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے 600 سے زیادہ نکات میں ترمیم پر بریفنگ دی۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی اور نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری 2022 کےبلوں میں ملے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کے لیے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت رولز فراہم نہ کرنے پر چیف کمشنر اور وزارت داخلہ کے نمائندے کو طلب کر لیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں اور ووٹرز رجسٹریشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ ۔ بلوچستان اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء کے تحت رولز کی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی اور لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیک فرنٹ ایف زیڈ ای اور بلٹز ایڈورٹائزنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی پی سی بی کے ساتھ تنازعات پر لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کے حق میں فیصلے سنادئیے ہیں۔ ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای (ٹیک فرنٹ)سے متعلق تنازع پاکستان سپر لیگ کے براڈکاسٹ اور لائیو سٹریمنگ میڈیا رائٹس کے معاہدوں کے سلسلے میں فیس کی ادائیگی جبکہ بلٹز ایڈورٹائزنگ کے ساتھ تنازع…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ مری کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سی پی او اور اے سی مری، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ خیال رہے کہ نو جنوری کو سیاحتی مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے تھے اور اس دوران شدید سردی اور گاڑیوں میں دم گھٹنے سے 23 سیاح زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر کا سامنا کررہے ہیں لیکن کاروباری مراکز بند نہیں کریں گے جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ نیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (ایس ایم ای ڈی اے) پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ صدی میں ایک مرتبہ ایسی صورتحال ہوتی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (ڈبلیو ایچ او) سمیت دیگر اداروں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے وبا میں اپنی معیشت اور انسانوں کی جان بچانے کے لیے جو حکمت عملی اختیار کی وہ قابل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کی منظوری دی۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ہے، ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو…

مزید پڑھیں