کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے تفتیش جاری ہے، ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ بارہ جنوری کو سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ان کا چار سالہ حسبان لاپتہ ہوگیا، گھر والوں نے پہلے پہل علاقے میں تلاش کیا اور چپہ چپہ چھان مارا تاہم کوئی سراغ نہ ملا تو مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے ابتدائی تفتیش کی اور سی پی ایل سی کو آگاہ کیا…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ موصول ہوچکی ، محکمہ داخلہ کو بھجوا دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کو پاکستان واپس آ کر سزا مکمل کرنی چاہیے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کھاتے پیتے چلتےاور پھرتے نظر آ رہے ہیں، نہ کبھی ہسپتال داخل ہوئے ہوئےاور نہ علاج کروایا، بظاہر وہ صحت مند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کےمعاملے پر میڈیکل بورڈکی رپورٹ موصول ہوچکی جسے محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف ان…
کراچی: (ویب ڈیسک) کشمیر روڈ پر والدہ اور بہن کے سامنے نوجوان شاہ رخ کے قتل میں اہم انکشافات سامنے آگئے، شاہ رخ کو قتل کرنے کے بعد قاتل فرزند جعفری کہاں اور کیوں گیا، زیر حراست ملزم عمران نے ابتدائی تفتیش میں مزید انکشافات کر دیئے۔ کشمیر روڈ پر ماں اور بہن کے سامنے قتل ہونے والے شاہ رخ قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آ گئے، زیر حراست ملزم عمران کا کہنا ہے کہ فرزند نے مجھے سستا اسلحہ دلوانے کا وعدہ کیا تھا، میں فرزند کے ساتھ کشمیر روڈ سے جا رہا تھا، رکشہ دیکھ کر اچانک…
دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ،بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، نمبر ون بلے باز آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔قومی کپتان نے 6 ون ڈے میچز میں 67 کی اوسط سے 405 رنز بنائے،فخر زمان نے 6 میچز میں 365 رنز بنانے کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ سال…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد کو جھنگ سمیت دیگر شہریوں سے ملانے والا جھنگ روڈ عرصہ دراز سے تباہ حالی کا شکار ہے، جس سے ناصرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ شہری بھی مسائل کا شکار ہیں۔ فیصل آباد کا جھنگ روڈ گزشتہ کئی سالوں سے تباہی کا شکار بنا دیکھائی دیتا ہے، جس کی وجہ سے جھنگ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے فیصل آباد کی طرف آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مین جھنگ روڈ پر بنے گڑھوں کی وجہ سے چند منٹوں…
لاہور: (ویب ڈیسک) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا واپس لے لیا۔ احتساب عدالت نے میرٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کرلئے۔ شہباز خاندان کے خلاف آشیانہ اقبال، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کورونا کا شکار ہونے کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں پر جرح کرنے کا…
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبہ کنٹر میں فائرنگ کےنتیجے میں طالبان کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، مقامی حکام کے مطابق مارے جانے والوں میں طالبان کمانڈر کا بیٹا بھی شامل ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ طالبان حکام کے مطابق فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، جائے واردات سے شواہد بھی اکٹھے کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے اینتھم سانگ کی ریکارڈنگ کی ویڈیوز لیک ہوگئیں، کرکٹ بورڈ نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ستائیس جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والی لیگ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، آفیشل سانگ ویڈیو ریلیز ہونے سے پہلے ہی لیک ہو گئیں جس پر انتظامیہ نے سر پکڑ لیے، ویڈیو ریکارڈنگ قذافی سٹیڈیم اسٹیڈیم میں شوٹ کی گئی جس میں سٹار سنگر آئمہ بیگ اور عاطف اسلم نے سروں کا جادو جگایا۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے باضابطہ طور پر ریلیز کیے جانے سے پہلے ہی ویڈیو لیک ہونے والی ویڈیو…
مظفرآباد: (ویب ڈیسک) مظفرآباد میں لنگرپورہ کے مقام پر جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مظفرآباد کے نواحی علاقے لنگرپورہ میں زیر تعمیر ہاؤسنگ کالونی میں دن دیہاڑے جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے نقدی اور موبائل چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اور ویڈیو نظر آنے والے اشخاص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمے کا انداراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے نیب کو فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کے خلاف شکایت درج کرا دی۔ وفاقی وزیر قانون اور معاون خصوصی نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو خط لکھا۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ وزیر قانون نے خود کو بچانے کیلئے انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کی، شق 216 کے تحت انکم ٹیکس افسران کے علاوہ کوئی ریکارڈ تک رسائی حاصل کرے تو اسے سزا ہوگی، وفاقی وزیر قانون نے ٹیکس…
