لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوا لی۔ انہوں نے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر بینک اکاونٹس خالی کر دیئے۔ ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔ گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کی خبریں چائے کی پیالی میں طوفان کے سوا کچھ نہیں، وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے، عمران خان کا متبادل ہوں نہ ہو سکتا ہوں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) اسد عمر نے نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ میں ووٹ صرف نواز شریف کا اور تحریک انصاف میں عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں کسی بھی حکومت کی گارنٹی نہیں ہوتی، پی ڈی ایم کی پہلی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم کیلئے روسٹرم پر بلانے پر استدعا کی کہ دو نئی درخواستیں دائر کی ہیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے فرد جرم عائد ہوگی پھر درخواستیں دیکھیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رانا شمیم جلدی روسٹرم پر آجائیں فرد جرم عائد کرنی ہے، عدالت حکم دے چکی ہے آج فرد…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے ،آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو گرینبرگ کے مطابق تمام بڑے کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلئے تیار ہے، کینگروز کا 1998 کے بعد پاک سرزمین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اے سی اے کے چیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دونوں ہی ممالک کیلئے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کھیل کی بقا کے لیے دیگر ملکوں کو بھی یہ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم کے ہتک عزت کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگی رہنما کو جرح کا حق دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقررہ وقت میں فیصلہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی عمران خان کے بیان پر جرح کے حق کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں، آرڈر پاس کریں گے۔ عدالت نے خواجہ آصف…
کراچی: (ویب ڈیسک) کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ملک بھر میں وائرس پھر تیزی سے پھیلنے لگا۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔ حیدر آباد میں 17، اسلام آباد میں 15 اور لاہور میں وبا کی شرح 14 فیصد سے بھی بڑھ گئی۔ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 648 کیس سامنے آئے، 300 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جس میں 22 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ شہر قائد میں مثبت کیسز کی شرح 41.06 فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدر میں کورونا کی شرح 17.27 فیصد رپورٹ ہوئی۔ اسلام آباد میں…
کیف: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس بہت شارٹ نوٹس پر یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلنکن کا کہنا تھا کہ وہ یقین سے نہیں کہ ماسکو چاہتا کیا ہے۔ تاہم جب تک ہو سکا، سفارتکاری کا عمل جاری رکھیں گے۔ ایک روزہ دورے پر کیف پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اہل یوکرین مشکل دنوں کیلئے خود کو تیار کر لیں، روسی حملے کو روکنے کیلئے وہ سفارتی کوششیں کرتے رہیں گے۔ انہوں نے حملے کی صورت میں روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے…
لاہور: (ویب ڈیسک) سانحہ مری جیسے حادثات سے بچنے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئیں۔ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو سفارشات کی روشنی میں اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے کمیٹی کی سفارشات پر مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ مری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد ائندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام کی بھی منظوری دی۔ پنجاب اس ضمن میں وفاق اور متعلقہ وزارت کے ساتھ ملکر اقدامات کرے گا۔ سانحہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔
سربیا: (ویب ڈیسک) کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے، عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔ دو روز قبل ہی عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہوکر اپنے وطن سربیا واپس پہنچے ہیں۔ آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا…
