لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہیں ۔ ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جارحانہ بلے باز جوزبٹلر، ایڈن مرکرم، مچل مارش ، ڈیوڈملر، تبریزشمسی، ہیزل ووڈ، ونندد ہاسارنگا اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی…
Author: Khabrain News
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں معاونت کی پیشکش کردی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ پیشکش وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کی ہے۔ معروف نشریاتی ادارے العربیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعطم نفتالی بینیٹ کی جانب سے پیشکش اس وقت کی گئی ہے جب حوثی ملیشیا نے ابوظہبی کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ العربیہ نے اسرائیل کے مؤقر اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کی جانے والی پیشکش کے لیے باضابطہ طور پر ابوظہبی کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) حکومت سندھ کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 30.7 فیصد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے کورونا کے کیسزبڑھ رہے ہیں اور اب تک 125 مریضوں کو آکسیجن پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ کراچی میں 22 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ این سی او سی کو صوبائی حکومتوں…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافےکے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونےکی قدر 171 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 6 ڈالر اضافے سے1817 ڈالر فی اونس ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس نہ کوئی قانونی دلیل، ثبوت اور نہ ہی شرم ہے کہ قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نے اپنے آئیں بائیں شائیں کے پلندہ میں مریم نواز شریف کی درخواست میں بیان کردہ ایک نکتے، ایک واقعے اور ایک حقیقت کا بھی جواب موجود نہیں ہے جبکہ نیب عدالت پہلے ہی نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ہر الزام مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے پنجاب کے 5 شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت شہروں کی ماسٹر پلاننگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 5 شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز جاری ہوں گے۔ وزیراعظم نے پارٹی سے پانچوں شہروں کے ممکنہ میئرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات 15 مئی سے شروع ہو رہے ہیں جن کا سلسلہ مئی سے…
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے ممالک افغان طالبان حکومت کو تسلیم کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھال لیا تھا جس کے بعد عالمی اداروں نے امدادی رقم اور عالمی بینکوں میں رکھے افغان حکومت کے اثاثے منجمد کردیئے گئے تھے جو اربوں ڈالرز میں ہیں۔ وزیر اعظم نے عہدے سنبھالنے کے 4 ماہ بعد پہلی پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروجیکٹس کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی ﷺ میں نصب متحرک گنبد انجنیئرنگ اور خوبصورتی کا شاندار امتزاج ہیں جو زائرین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کے توسیعی منصوبے کے دوران یہ خوبصورت گنبد نصب کروائے تھے تاکہ زائرین کو سخت گرمی سے بچانے کے ساتھ ساتھ آواز کی گونج کو بھی درست طور پر منتقل کیا جائے۔ یہ گنبد خودکار انداز میں حرکت کرتے ہیں، ان کے ٹریک ٹرین کی پٹڑی کی طرح بنائے گئے ہیں جن پر 80 ٹن وزنی گنبد ضرورت کے وقت کھولے اور بند کئے جا…
لندن: (ویب ڈیسک) کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہونے پربرطانوی لا فرم نے بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کی گرفتارکے لئے لندن پولیس کو درخواست دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ایک لا فرم نے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ اوربھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی گرفتاری کے لئے لندن پولیس ڈپارٹمنٹ کے وارکرائم یونٹ میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست کے مطابق اس بات کے متعدد ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کشمیریوں پرمظالم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اورعام کشمیری شہریوں کے کے اغوا اورقتل کے ذمہ دار ہیں۔بھارتی فوجیوں نے آرمی چیف اوربھارتی وزیرداخلہ…
جکارتا: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی عدالت نے بالی بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جکارتا کی عدالت نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی۔ بالی بم دھماکوں کا مجرم ذوالقرنین دھماکوں کے بعد 2 عشروں تک مفروررہا تھا۔دھماکوں کے مجرم کا تعلق انتہاپسند تنظیم سے تھا جس کے القاعدہ کے ساتھ روابط تھے۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 2002 میں بم دھماکوں میں 202 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
