لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھا رہا ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) قائداعظم کرکٹ کلب رحیم یار خان نے بلاسٹر کرکٹ کلب صادق آباد کو شکست دیکر ٹیلنٹ ہنٹ ونٹر لیگ کا فائنل میچ جیت لیا۔ صادق آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح ٹیلنٹ ہنٹ اور بوگس کرکٹ کلبز کی نشان دہی کیلئے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ونٹر لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 کلبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ونٹر لیگ کی نگرانی کی۔ فائنل میچ قائداعظم کرکٹ کلب رحیم یارخان اور بلاسٹر کرکٹ کلب صادق آباد کے درمیان کھیلا گیا جس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے باعث الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوسکے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وکیل ہائی کورٹ میں ہے، کچھ وقت دیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات کے تناظر میں امریکہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اتحادی ملک برطانیہ کے علاوہ فرانس ، البانیہ اور میکسیکو نے اجلاس بلوانے کی حمایت کی، اجلاس کل (جمعرات) کو منعقد ہو گا جس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد خطے کی سیاست اور عالمی امن پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ مشرق بعید کا امریکی اتحادی جاپان پہلے ہی شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیتا آیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دے دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں مل کر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا، سیاسی وابستگی سے بالاتر…
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کی لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، ان کے شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق رائمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے سبب لاش پر زخموں کے بے تحاشا نشانات پائے گئے۔پولیس کو ڈھاکہ کے علاقے کیرانی گنج پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع ملی، اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور ڈرائیور سے تفتیش کی گئی تو شخاوت نے سچ اگلتے ہوئے بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل…
کراچی: (ویب ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے فرمائش کی ہے کہ وہ رواں سال جب کوئی فلم بنائیں تو مرکزی کردار کیلئے مجھے کاسٹ کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان صیدیقی نے ہمایوں سعید کی 2015 کی کامیاب مصالحہ فلم "جوانی پھر نہیں آنی” کا کلپ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے دیرینہ دوست سے مذاق بھی کیا ۔ عدنان نے فلم کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو یاد دلایا کہ ان کے مقابلے میں وہ لڑکیوں سے اچھا برتاو اور محبت کرتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے لکھا کہ جیسے ہی وہ لڑکیوں سے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا، قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، اللہ شہباز شریف کو اور جتنے لوگ کورونا میں مبتلا ہیں، انہیں جلد صحتیاب کریں، شہباز شریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، انہوں نے مکمل آرام کا…
برلن: (ویب ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے روس اور نیٹو اتحادیوں کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اوولف شولز سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کونسل میں مجوزہ مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہو گا جن کا مقصد نہ صرف اپنے خدشات کا سدباب بلکہ روسی خدشات کو بھی سننا ہے۔ واضح رہے کہ یورپ کو خدشات لاحق ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ کرنا چاہتا ہے، قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ نے روس کو یوکرین پر حملے کی صورت میں…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، کوئلے، لکڑی اور ایل پی جی سمیت دیگر متبادل ایندھن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ موسم سرما میں سوئی گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا دیرینہ سلسلہ تھم نہ سکا، دن بھر سوئی گیس کی بندش سے شہریوں کو کھانے پکانے سمیت دیگر گھریلو امور کی انجام دہی میں مسائل کا سامنا ہے، گیس کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑیوں، کوئلے اور ایل پی جی سمیت دیگر متبادل ایندھن کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں جس…
