Author: Khabrain News

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جبکہ یہ ملاقات انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کمان کی تبدیلی کے وقت سے متعلق جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سلیکشن کیلئے جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ مشاورتی عمل میں وزارت دفاع سے افسران کی فہرست موصول ہوئی اور وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹرویو کیے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا فائنل راونڈ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: عدالت نے 9 سالہ بچی زینب سے زیادتی اور قتل کے کیس میں مجرموں کو سزا سنادی۔ راولپنڈی کی سیشن عدالت نے تھانہ سول لائنز کی حدود میں 9سال کی زینب سے زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا۔ عدالت کی جانب سے مجرمان کو 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے جب کہ مجرمہ کویتا کو جرم چھپانے پر 7سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ واضح رہےکہ…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات علیحدگی میں ہوئی، بعد میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی داخلی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں

آج نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا 73 واں یوم شہادت ہے۔ پاک فوج کے بہادرسپوت نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے 26 اکتوبر 1948 کو جام شہادت نوش کیا تھا۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 18 سال کی عمر میں برٹش انڈین آرمی کی رائل کور میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی اور دوسری جنگ عظیم میں چار سال بیرون ملک محاذ پر بھی تعینات رہے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ سردار فتح محمد کریلوی کی حیدری فورس میں شامل ہوگئے جو بعد ازاں آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ بنی۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں…

مزید پڑھیں

امریکی سینیٹر باب مینڈیز نے کہا کہ انہوں نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن پر زور دیں کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کی کوشش کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے بات کریں۔ سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے چیئرمین نے امیریکن پاکستانی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (اے پی پی اے سی) کے بورڈ رکن ڈاکٹر طارق ابراہیم کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں اس قسم کی بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔…

مزید پڑھیں

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا مقابلہ آج نیوزی لینڈ سے ہو گا، دبئی کے میدان میں رات سات بجے دونوں ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اور بڑا معرکہ، ٹی 20 ورلڈکپ گروپ ٹو کی بڑی ٹیمیں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی، میچ رات سات بجے ہی شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے پریکٹس مکمل ، پلان بھی فائنل کر لئے۔ قومی ٹیم کی طرف سے وِننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے جس میں کپتان بابر اعظم پھر دم دکھائیں گے، محمد رضوان بنیں ٹیم کی شان…

مزید پڑھیں

استنبول: ترک صدر طیب اردوان نے 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنےکی وارننگ واپس لےلی۔ طیب اردوان نےکہاکہ 10 ممالک کے سفیروں کو سبق مل گیا اور اب وہ محتاط رہیں گے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بحران پیدا کرنا نہیں بلکہ اپنی عزت، فخر اور خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے، ان ملکوں کے بیانات سےلگتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کےخلاف بہتان تراشی سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر  نے وارننگ 10 ممالک کے بیانات کے بعد واپس لی ہے۔ امریکا سمیت کئی ممالک نے ایک جیسے بیانات جاری کیے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان اور شی جن پنگ میں علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے غربت کےخاتمےکی جنگ میں بے مثال فتح، اصلاحات اور چین کی شاندار ترقی کوسراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی اور ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی…

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چھٹا غیر محفوظ ملک ہے۔ پانی کی قلت، کم زرعی پیداوار، سیلاب، جنگلات کا رقبہ کم ہونا، مون سون نظام میں تغیر، گلیشئرز کا تیزی سے پگھلنا، غذائی قلت اور دیگر مسائل موسمیاتی تبدیلی کے فوری اثرات ملک میں مختلف حوالے سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے درجہ خرارت کا ایک بڑا اثر برفانی جھیلوں کا بننا ہے جن کے پھٹنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پنچتا ہے اور انسانی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے علاوہ ایشیاءترقیاتی بینک اور عالمی…

مزید پڑھیں