لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی بین الاقوامی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’فیصل آباد میں جس نے بھی نعرے لگائے اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ وہ نہ تو کارکن ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’عوامی جلسوں میں مسلح افواج کے مختلف ونگز کے سربراہان کے خلاف نعرے لگانا نہ…
Author: Khabrain News
سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد وزیراعظم کو گھر میں نظر بند کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کی وزارت اطلاعات نے فوج کی جانب سے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو نظر بند کرکے نامعلوم مقام پر رکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ سوڈان کے مقامی میڈیا کا بتاناہےکہ فوج نے کابینہ کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا جب کہ خرطوم کے گورنر اور دیگر حکام کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی وزیر اطلاعات نے اے ایف پی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر، ملک کی سلامتی…
انگلینڈ کے 25 سے زائد بک میکرز کے پاس انڈیا فیورٹ چلتا رہا ہے اور انڈیا کا بھاﺅ 50پیسے رہا جس کا مطلب ہے کہ ایک سٹے باز جواریا ایک سو روپے انڈیا پر لگاتا ہے تو اس کو انڈیا کی جیت کی صورت میں 150روپے ملیں گے۔ 100 روپیہ اس کا اپنا اور 50روپے جیت کے۔ اس طرح سے انگلینڈ کے لیگل اور رجسٹرڈ بک میکرز کے پاس پاکستان کا بھاﺅ 1.75 رہا ہے۔ مطلب ہے کہ اگر کوئی سٹے باز پاکستان کی جیت پر 100 روے لگاتا ہے تو اس کو پاکستان کی جیت کی صورت میں 275…
آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح کے بعد پاکستان کو ورلڈ کپ کا فیورٹ قرار دے دیا۔ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ شین وارن نے کہا کہ بھارت کیخلاف شاندار جیت کے بعد میری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار آل راؤنڈ اور متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بابر اعظم نے بطور بیٹسمین اپنی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی …
ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے 3458قیدیوں کی سزائیں معاف کر دیں تہران () ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی تجویز پر سپریم لیڈرنے امام جعفر صادق ؓ کے یوم پیدائش کے موقع پر قیدیوں کی عام معافی کا اعلان کیا، ان قیدیوں کو مختلف جرائم میں قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی نیٹ ورک افغانستان میں پوست کی مصنوعات کی منظم انداز میں فراہمی پر مکمل کنٹرول کرر ہا تھا
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ نے تصدیق کی ہے کہ جام کمال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر بلوچستان نے جام کمال کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن سمیت بی اے پی کے ناراض اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ان سے مسلسل استعفے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ جام کمال خان کے خلاف 20 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔…
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 350 کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا اور کہا کہ منگل یا بدھ تک کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لیں گے۔کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا ہے۔ تاہم اب وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے 350 کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے انڈرسٹینڈ نگ کے تحت…
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے 4 اوور کے اختتام میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت کے لیے 129 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستانی اننگز بھارت کا پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑنے کا عظم لیے بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد رضوان نے پراعتماد انداز میں بھونیش کمار کو پہلے چوکا اور پھر چھکا رسید کیا۔ دوسرے اوور کے لیے آئے محمد شامی کو کپتان بابراعظم…
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی اننگز پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور پہلے اوور میں شاہین شاہ نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا۔ کے ایل راہول3 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جب حسن علی نے سوریا کمار کو آؤٹ…
