All posts by Sultan Malik

چین فلپائن میں بارشیں ،سمندری طوفان 24افراد ہلاک ،ہزاروں عمارتیں منہدم

صوبہ شانثری میں موسلادھار بارشوں سيلاب کے باعث لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ 20 ہزار افراد بے گھر ہوگے

سمندری طوفان کو مپا سونے فلپائن میں تباہی پھيلا دی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سٹر کیس تباہ متعد افراد شدید زخمی

نواز حکومت کيخلاف بغاوت سے جمہوری لسپاندگی ادارہ جاتی انتشار ہوا : شہباز شریف

ملک غیر آئینی عمل کے نتائج سے دوچار ہے جس کے سائے ابھی بھی ہماری قسمت کو لپٹيے ہوئے ہیں

پرویز ملک میرے دوست میرے ساتھی تھے پوری سیاسی زندگی نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کوئی اختلاف نہیں عمران خان نے واضح کر دیا

ڈی جی آئی ایس آئی نوٹیفیکیشن کے معاملہ پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا ،نئے ڈی جی کے تقرر سے متعلق نوٹیفیکیشن پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ،قومی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں :وزیر اعظم

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں تین برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت تقریبا 83 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، یہ قیمت گزشتہ تین سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔

برنٹ آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت 83.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکہ میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہچکولے کھاتے ہوئے گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

طیارے گرنے سے دو گھر، ٹرک اور فائر بریگیڈ کی گاڑی تباہ ہوگئی، زخمیوں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ادارے کے مطابق طیارہ، ٹرک اور گھر کا ملبہ ایک ہوگیا جس سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک شدگان طیارے کے مسافر تھے یا ٹرک اور گھر میں موجود افراد تھے۔

ٹرک کی ملکیت رکھنے والے یو پی ایس ڈلیوری کے ادارے نے حادثے میں ٹرک کے تباہ ہونے اور ایک ٹرک میں موجود ایک ملازم کی ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جرمنی 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

جرمنی 2022 کے فٹبال ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے پیر کے روز  ورلڈ کپ کوالیفائیر میچ میں شمالی میسیڈونیا کو 0-4  شکست  دیکر قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ  فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس قطر میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے 5 مسلمان شہید

سرینگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 2 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اسی ضلع کے دوسرے علاقے فیروپورہ میں بھی 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

ضلع شوپیاں کے دونوں علاقوں میں آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول اور ملٹری کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں اور نئے ڈائریکٹر (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے جس کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا، گزشتہ رات وزیراعظم اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے درمیان طویل ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور وزیراعظم کے آپس میں بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں: ہم ایک پیج پر ہیں، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا، وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے ضمن میں بھی بہت اہم ہے کہ پاکستان کی سول اور ملٹری کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں، وزیر اعظم آفس کبھی بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان کی فوج یا پاکستان کے سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو اور پاکستان کی فوج یا سپہ سالار بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے وزیر اعظم یا سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی ہو۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں کا ایک دوسرے سے قریبی رابطہ اور تعلق ہے، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا اور اس پر بھی دونوں کا اتفاق رائے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیر اعظم کا اختیار ہے، تقرر ہمیشہ وسیع البنیاد مشاورت کی بنیاد پر ہوتا ہے اور ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر قانونی طور پر تمام چیزیں مکمل کرنے کے بعد ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کا معاملہ

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ان دنوں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں تاخیر کے باعث مستقل قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر بھی گفتگو ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوٹیفکیشن میں تاخیر: آئی ایس آئی سربراہ سے متعلق اجلاس جلد ہونے کا امکان

انہوں نے زور دیا تھا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر سے معتلق نوٹیفکیشن پر قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے اس معاملے کے متعلق سوال کیاگیا تھا تو انہوں نے پر غیرمخصوص انداز میں واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ’سول ملٹری‘ معاملات پر بات کرنے کا اختیار ہے۔

رحمت للعالمین اتھارٹی میں دنیا بھر کے دانشور شامل ہوں گے، وزیر اطلاعات

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی، نصاب پر مشورے دے گی اور دنیا میں اسلام کا اصل تشخص اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کرے گی اور بڑھتے ہوئے اخلاقی جرائم میں کمی کے لیے اعتدال اور میانہ روی کے رجحان کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں لوگ نبی اکرم ﷺ سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں اور وہ رحمت للعالمین ہیں لیکن یہ تشخص، پاکستان میں آج تک اجاگر نہیں کیا گیا، اس اتھارٹی کو قائم کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم سیرت النبی ﷺ سے سبق سیکھیں اور اس کو اپنی عمومی زندگی میں لانے کی کوشش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام اتھارٹی نہیں ہو گی بلکہ اس میں دنیا اور پاکستان کے صف اول کے دانشور شامل ہوں گے، یہ سوچا سمجھا بیانیہ ہے اور ہم لوگوں کو بتائیں کہ کس طرح اسلام محبت اور رحم کے راستے پر پھیلا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستان کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کابینہ کا کوئی بھی اجلاس ایسا نہیں جس میں ہم انتخابی اصلاحات اور بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بات نہ کی ہو اور ہم آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینی ہے تاکہ وہ ووٹ دے سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوکت ترین ان دنوں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں، ان کے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے حوالے سے بات ہو چکی ہے جبکہ وہ آئینی اور قانونی طریقے کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا رحمت اللعالمین اتھارٹی بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم موجود نہیں تھے ورنہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں ضرور شریک ہوتے لیکن ان کی ہدایت کے مطابق کابینہ کے تمام اراکین نے جنازے میں شرکت کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے کو سنسنی خیز نہیں بنایا اور ذمے دارانہ رپورٹنگ کی جس پر میں انہیں سراہنا چاہتا ہوں لیکن دوسری طرف مینار پاکستان کا واقعہ تھا جس میں اب کس طرح کے حقائق سامنے آ رہے ہیں اور ہم نے اس طرح ڈھنڈورا پیٹا کہ جیسے خواتین یہاں محفوظ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم نے کس طرح سے غلط خبر کو اصل خبر سے جانچنا ہے اور سوشل میڈیا پر کوئی چیز دیکھنے کے بعد اس کے پیچھے پڑنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کر لینی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک مسئلہ چل رہا ہے، ہماری خواہش یہ ہے کہ استحکام ہو اور سیاسی اور آئینی طریقہ کار کے مطابق چیزیں آگے بڑھنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم کو وہاں کی سیاسی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ہے اور ہم اس ضمن میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

یورپی یونین کا افغانستان کیلئے ایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان

یورپی یونین نے افغانستان کو بڑے انسانی، سماجی اور معاشی بحران سے بچانے کے لیے ایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30کروڑ یوروز کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ممالک کو دی جائے گی جہاں لوگ طالبان حخومت سے فرار کے بعد بطور مہاجرین جا رہے ہیں۔

یورپیئن کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے اٹلی کی میزبانی میں ورچوئل جی20 سمٹ کے دوران امداد کا اعلان کیا جہاں یہ سمٹ میں افغانستان میں انسانی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر بات چیت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کے فنڈز افغانوں کے لیے براہ راست مدد ہیں اور یہ فنڈز طالبان حکومت کے بجائے زمین پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو بھیجے جائیں گے کیونکہ یورپی یونین طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔

دریں اثنا انسانی امداد سے قطع یورپی یونین کی ترقیاتی امداد بدستور منجمد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کو انسانی اور سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور مسم سرما کی آمد کے پیش نظر ہمیں یہ کام تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔

ورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ ہم افغان حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لیے انسانی حقوق کے احترام سمیت ہم شرائط واضح کر چکے ہیں لیکن افغان عوام کو طالبان کے رویے اور اقدامات کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔

یورپی یونین کے ممالک کو خدشہ ہے کہ افغان پناہ گزیں افغانستان کی حالیہ صورتحال میں ان کے ملک میں داخلے کی کوشش کرسکتے ہیں جیسا 2015 میں شام سے فرار ہونے والے مہاجرین نے بڑی تعداد میں ئیورپی ممالک کا رخ کیا تھا۔

یورپی یونین کا ماننا ہے کہ طالبان کے زیر اقتدار افغانستان کو مستحکم اور افغانستان اور یورپ کے درمیان ممالک کی مدد سے مہاجرین کی آمد کے بہاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

وان ڈیر لیین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک خصوصاً شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم کے مشن کے معاہدے میں شریک ممالک کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ افغانیوں کی مدد کریں۔

یورپی یونین کے اعلان کردہ اس ایک ارب یورو کے امدادی پیکیج سے افغانستان میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ اس سے افغانستان کے پڑوسی ممالک کو دہشت گردی، جرائم اور تارکین وطن کی اسمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی۔