Tag Archives: nab

نیب کو اہم ترین شخصیت کا ریکارڈ فراہم کرنے والا افسر بر طرف کیوں ہوا؟؟

اسلام آباد (آن لائن) پانامہ سکینڈل میں اہم ترین حکومتی شخصیت کے حوالے سے نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے سنےئر آفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے نادرا کے ڈائریکٹر ڈیٹا بیس پانامہ پیپرز سکینڈل میں نیب ریفرنسز میں نادرا کے فوکل پرسن تعینات کیے گئے تھے جنہیں اسحاق ڈار ان کے بیٹوں اور بیٹی کی بیرون و اندرون جائیددادوں کا ریکارڈ نیب ک فراہم کرنا تھا آ فیسر نے 21اگست کو اسحاق ڈار او ر ان کے بچوں کی تفصیلات نیب لاہور کو فراہم کیں 23اگست کو چےئرمین نادرا نے مذکورہ آفیسر کو وجہ بتائے بغیر نوکری سے برخاست کردیا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں سیاسی سطح پر بڑی تبدیلیاں لانے والے پانامہ پیپرز کے آفٹر شاکس کا سلسلہ بند نہیں ہوا نیب کو پانامہ پیپرز کے حوالے سے اہم ترین حکومتی شخصیت کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے نادرا کے سنےئر آفیسر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے نادرا کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بنائے گئے ریفرنس کے حوالے سے حساس نوعیت کی معلومات فراہم کرنے کے لیے 17اگست کو مراسلہ لکھا گیا جس میں اسحاق ڈار کے بچوں بالخصوص لندن میں مقیم ایک بیٹی کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی نیب کے مراسلے کے بعد چےئرمین نادرا نے نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے سنےئر ڈائریکٹر ڈیٹا بیس سید قابوص عزیز کو پانامہ پیپرز کیس میں نادرا کا فوکل پرسن مقرر کیا اور مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی جو مذکورہ آفیسر کی جانب سے 21اگست کو نیب کے لاہور آفس کو فراہم کیا گیا جس میں اسحاق ڈ ار کے دوبٹیوں اور ایک بیٹی کے بیرون ملک اثاثہ جات کی دستیاب معلومات فراہم کی گئیں تاہم چےئرمین نادرا نے حیرت انگیز طورپر 23اگست کو اسی آفیسر کو وجہ بتائے بغیر ہی نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا چےئرمین نادرا کے اقدام کے باعث نادرا افسران میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ چےئر مین کے اس اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا ہے۔

حدیبیہ پیپرز ریفرنس ،نیب نے شریف خاندان کو بڑی خوشخبری دیدی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کو دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو کالعدم قرار دے چکی ہے اس لیے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیئے جانے تک کیس کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا جب کہ نیب کے چیرمین قمر زمان چوہدری نے بھی اس ریفرنس پر سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں بھی سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کو دوبارہ کھولنے کی واضح ہدایت نہیں دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کے پراسیکیوشن برانچ نے بھی نیب حکام کو حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کے حوالے سے رائے دی ہے۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جب کہ نیب کی جانب سے سعودی حکومت کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے جس میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

نیب نے ایکشن لے لیا ،شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں کونیب کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹسز معمہ بن گئے، تحقیقات کیلئے لاہور آنے والی نیب راولپنڈی کی 8رکنی ٹیم نواز شریف اور انکے صاحبزادوں کا گھنٹوں انتظار کرتی رہی اور دفتر ی وقت ختم ہونے کے بعد واپس روانہ ہو گئی،قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے کارکن بھی طویل انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ،ان کے صاحبزادوں اوردیگر سے تحقیقات کرنی ہیں ۔نیب حکام کے مطابق نوازشریف اور انکے صاحبزادوں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان اور دیگر رہنمائوں کی جانب سے مسلسل اس کی تردید کی جارہی ہے۔ نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز یا ان کے وکلاء نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث راولپنڈی سے آنے والی آٹھ رکنی ٹیم کئی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی اور دفتر ی وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی عمل کی نگرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی کے ڈائریکٹر رضوان احمد جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کریں گے۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ نیب کے رو برو پیش ہونے کے امکان کے باعث (ن) لیگ کے کئی کارکن نیب لاہور کے دفتر کے باہر پہنچ کر انتظار کرتے رہے اور اس موقع پر اپنی قیادت کے حق میں نعر ے بھی لگائے گئے لیکن طویل انتظار کے بعد کارکن واپس لوٹ گئے ۔دوسری جانب لاہور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم کی پیشی کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں سے تفتیش کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت لندن فلیٹس اور 16آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ ہل میٹل اور العزیزیہ اسٹیل مل بارے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔سوالنامے میں زیادہ تر مالی معاملات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔نیب کی جانب سے تیار کئے گئے سوالنامے میں العزیزیہ اسٹیل ملز کی اراضی، مشینری کی خرید اور انفراسٹرکچر کی تشکیل کے حوالے اور العزیزیہ اسٹیلز مل کے لئے مشینری دبئی سے منگوانے کے ثبوتوں سے متعلق بھی سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔سوالنامے میں ہل میٹل اسٹیبلیشمنٹ کمپنی کے حوالے سے بھی سوال شامل ہوں گے، ہل میٹل کمپنی کیسے بنی اور اس کو بنانے کے لئے پیسے کہاں سے آئی ہل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کون کون شامل ہیں، ہل میٹل کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات بارے بھی استفسار کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق سوالنامہ چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ایک اور ذرائع کے مطابق نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جائیداد سے متعلق 21اگست تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب کی کامیاب کاروائی ….تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن بے نقاب

راولپنڈی (ویب ڈیسک)راولپنڈی نیب نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیانیب ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اورنگزیب کی سربراہی میں نیب کو مطلوب ملزم شیر باز احمد کی گرفتاری کےلئے راولپنڈی میں کارروائی کی گئی اس دوران گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کا اہم ملزم اور وفاقی سیکرٹری کا خاص کارندے ملزم شیر باز احمد کو گرفتار کیا گیا ۔نیب حکام نے گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم گلگت بلتستان کے تمام بڑے منصوبوں کی کرپشن میں ملوث رہا ہے اور یہ وفاقی سیکرٹری گلگت بلتستان کےلئے تعینات ہے تمام کرپشن اسی کے ذریعے ہوتی تھی۔ ملزم شیر باز احمد گلگت بلتستان نیب کو مطلوب تھا جس کی گرفتاری کے لئے متعدد چھاپے مارے جا چکے تھے ۔

نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کار….سپریم کورٹ نیب پر برس پڑی

اسلام آباد (ویب ڈسک )سپریم کورٹ نے نیب کے پلی بارگین کے قانون پر حکومتی موقف طلب کر لیا،سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے کہاہے کہ نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کاربنا ہوا ہے، نیب کرپشن کرلو اور کرالو کا اشتہارکیوں شائع نہیں کرادیتا، ایک نائب قاصد کو ڈھائی سو روپے رشوت لینے پرجیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ ڈھائی کروڑ روپے رشوت لینے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب میں رقوم کی رضاکارانہ واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک نائب قاصد کو ڈھائی سو روپے رشوت لینے پرجیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ ڈھائی کروڑ روپے رشوت لینے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ نیب پراسکیوٹر کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رقم کی رضاکارانہ واپسی کا قانون نیب نے نہیں بنایا۔ نیب نے بڑے ملزم کو پکڑا تو میڈیا نے چالیس ارب کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیا جبکہ چالیس ارب پورے صوبہ بلوچستان کا بجٹ نہیں ہے۔نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب نے رقوم کی رضاکارانہ واپسی کا قانون نہیں بنایا جس پرسپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ نیب پلی بارگین کے قانون کا غلط استعمال کررہاہے جبکہ میڈیا سے شکوے عدالت سے باہر کئے جائیں۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی وی آر کا جائزہ لے رہی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے قانون پر ایک ہفتہ میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دوہفتوں تک ملتوی کردی۔

سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کیخلاف کرپشن کی ریفرنس دائر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بدر جمیل مندرو کے خلاف 56 کروڑ روپے کرپشن کا سپلمنٹری ریفرنس دائرکردیا۔سپلمنٹری ریفرنس میں ایڈیشنل سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عنایت اللہ بھرگڑی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بدر جمیل مندرو کے خلاف سپلمنٹری ریفرنس دائر کردیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظورکرلیا۔ ریفرنس کی سماعت پانچ نومبر کو ہوگی۔بدر جمیل مندرو میونسپل کمشنر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں فہیم الدین،فاروق اور شہباز شامل ہیں۔ ملزمان پر 56 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔