جیکسن و ل(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ول میں آن لائن ویڈیو گیمز ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 فراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کرنے والے نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ فائرنگ کا واقعہ شکاگو پزا ریسٹورنٹ کے اندر جی ایل ایچ ایف (GLHF) گیم بار میں جاری میڈین 19 آن لائن گیم ٹورنامنٹ کے ریجنل کوالیفائر راو¿نڈ کے دوران پیش آیا۔ گیم بار سے فٹبال ویڈیو گیم مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی کہ ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی۔ جیکسن ول کے شیرف ولیمز کے مطابق فائرنگ کرنے والے 24 سالہ ڈیوڈ کیٹز نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔شوٹر بھی گیم میں شریک تھا، جس نے شکست کے بعد یہ قدم اٹھایا۔ٹورنامنٹ میں شریک ایک اور کھلاڑی کے حوالے سے مذکورہ اخبار نے بتایا کہ شوٹر اپنے آپ کو ختم کرنے سے قبل کئی لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔’زندگی کا بدترین دن’ایک عینی شاہد ڈرینی جوکا نے ٹوئٹر پر لکھا، ‘میں ٹورنامنٹ میں شریک تھا اور مجھے انگوٹھے پر گولی لگی، یہ میری زندگی کا بدترین دن ہے۔’ رواں سال کے آغاز میں فلوریڈا کی کاو¿نٹی پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں بھی سابق طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔