Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنیکی ضرورت ہے: جاپانی سفیر
    • اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
    • مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد
    • تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
    • بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
    • ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
    • اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
    • امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
    • وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
    • ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
    • ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
    • ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
    • اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
    • نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انتخابی اصلاحات: اتفاق رائے کی کمی

    By Daily Khabrainجون 27, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رانا زاہد اقبال
    انتخابی نتائج موصول ہوتے ہی ہارنے والوں کا دھاندلی کا واویلہ روایت بن چکا ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جو سیاسی پارٹیاں کامیابی حاصل کرتی ہیں وہ انتخابات کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کے شفاف اور منصفانہ ترین انتخابات قرار دیتی ہیں مگر ہارنے والی پارٹیاں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دینا شروع کر دیتی ہیں اور یہی پارٹیاں جب خود انتخابات جیتتی ہیں تو ان کے خیال میں وہی انتخابات صرف ملکی تاریخ میں آج تک شفاف اور منصفانہ ہوئے ہیں اور اسی طرح وہی پارٹیاں جو پہلے انتخابات میں کامیاب ہوئی ہوتی ہیں ان انتخابات کو جعلی، انجینئرڈ، دھاندلی زدہ، غیر منصفانہ قرار دینا شروع کر دیتی ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ہر پارٹی کا خیال ہوتا ہے کہ بس وہی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست سے دوچار نہیں کر سکے گی جب ان کا یہی خوش کن خیال پورا نہیں ہوتا تو ان کے ذہن میں آتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ہی انہیں ہرانا چاہتی تھی اور جیتنے والی پارٹی مقتدر حلقوں کی مدد سے جیتی ہے اور انہیں کھڈے لائن لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پھر وہ پارٹیاں اپنے ہارے ہوئے امیدواروں کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے احتجاجی تحریک کے اعلانات شروع کر دیتی ہیں۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ہر بار ایک جیسے الزامات ہی لگائے جاتے ہیں اس ساری صورتحال میں عوام بے چارے سوچتے ہیں کہ وہ کہاں جائیں۔ ملک میں تقریباً ہر الیکشن کے بعد رونما ہونے والی اس کیفیت کے باعث انتخابات اور جمہوریت پر سے لوگوں کا اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان کے سیاسی نظام کی سب سے بڑی خرابی بھی یہی ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن سب سے اہم وجہ سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کی کمی ہے۔
    جمہوری نظام کو زیادہ سے زیادہ مئوثر بنانے اور اسے عوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اصلاحات کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے۔ موجودہ حکومت نے اس ضمن میں انتخابی اصلاحات لانے کا ایجنڈا تیار کیا ہے جس میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لئے سیکشن 103 میں ترمیم لانا، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے سیکشن 94 میں ترمیم، سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل یقینی بنانا، پولنگ قوانین میں ماضی کے بعض تلخ تجربات کو دیکھتے ہوئے ترامیم لانا اور حلقہ بندیوں سمیت نادرا کی ذمہ داریوں میں اضافہ شامل ہے۔ پارلیمانی نظام کو اس کی صحیح روح کے مطابق چلانے کے لئے ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ ہماری نظمِ حکمرانی کے وہ کون سے پہلو ہیں جن کے بارے میں عوام کی بڑی اکثریت شدید تحفظات رکھتے ہوئے نالاں نظر آتی ہے۔ ان خامیوں اور خرابیوں کا ادراک کرنے کے بعد بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔تا کہ انتخابات کا انعقاد ایماندارانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ ہو، قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہو اور دھونس دھاندلی کے بغیر انجام پائے۔ یہ وہ دستوری تقاضا ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے کئی لازمی شرائط اور بھی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں سابقہ ججوں کی بجائے اچھی شہرت کے حامل سابقہ بیورو کریٹس کا انتخاب عمل میں لایا جائے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام عدالتی نوعیت کی بجائے خالصتاً انتظامی نوعیت کا ہوتا ہے جس کے لئے انتظامی تجربہ رکھنے والے اچھی شہرت کے افسران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اس نوعیت کے تمام اقدامات پارلیمان کے ذریعے ہی ممکن ہیں۔ کیونکہ پارلیمان کو نظر انداز کر کے کیا جانے والا ہر عمل ماورائے جمہوریت اور آئین ہوتا ہے۔ مگر پاکستان میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے وہ اس لحاظ سے خطرناک ہے کہ اگر آئین کسی بھی سطح پر بائی پاس کیا گیا تو یہ اپنی افادیت کھو بیٹھے گا۔ اگر چہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کی وسیع خلیج حائل ہے مگر قومی مفاد میں بہتر ہو گا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر نہ صرف انتخابات بلکہ ملکی نظام کے ہر شعبے میں اتفاق رائے سے اصلاحات لائی جائیں اور وزیرِ اعظم کی انتخابی اصلاحات کی پیشکش پر مثبت طرزِ عمل اختیار کرتے ہوئے حقیقت پسندی پر مبنی قابلِ عمل اصلاحات لانے کے لئے اپوزیشن کو اس سمت میں نتیجہ خیز پیش رفت کرنا ہو گی۔
    (کالم نگارمختلف امورپرلکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.