Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنیکی ضرورت ہے: جاپانی سفیر
    • اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
    • مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد
    • تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
    • بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
    • ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
    • اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
    • امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
    • وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
    • ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
    • ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
    • ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
    • اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
    • نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے پی سی بی کا کوئی عہدہ قبول نہیں، معین خان

    By Khabrain Newsمارچ 23, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

      کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان، سابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز ڈھونڈنے کے بجائے پاکستان میں موجود اچھے اور بہترین  کوچز کو مواقع فراہم کیے جائیں، جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے پی سی بی میں کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار معین خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ  پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس وقت اچھے آل راؤنڈرز اور اسپنرز کی ضرورت ہے، شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی پر تنقید قبل از وقت ہے، فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر ہر کھلاڑی کو موقع ملنا چاہیے، عماد وسیم مستقبل میں پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

    معین خان نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کوئٹہ گلیڈییٹر کے ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کرنے والے معین خان نے کہا کہ پاکستان میں اچھے اور بہترین کوچز موجود ہیں، اگر غیر ملکی کوچ ہی لانا ہے تو کوچنگ ڈیولپمنٹ پلان بھی تیار کیا جائے تاکہ اگر مقامی کوچز نا اہل ہیں تو ان کی بہتری کے لیے پروگرام مرتب کیا جا سکے، مجھے معلوم نہیں کہ مقامی کوچز میں کیا کمی ہے جو ان  پر غور نہیں کیا جاتا، پاکستان میں اچھے کوچز کا ٹیلنٹ موجود ہے، پی سی بی  کو اپنے جواہر کی طرف دیکھنا چاہیے۔

    معین خان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے صرف ایک سیریز میں کپتانی کی ذمہ داری  اداکی ہے اور اسے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا ، کسی بھی کھلاڑی کو ذمہ داری ادا کرنے کے لیے وقت اور موقع دیا جانا چاہیے، طویل مدت کے لیے کپتان بنانا ضروری ہے، ایک یا دو سیریز سے صلاحیتوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، غیر ضروری دباؤ کھلاڑی کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتا ہے، طویل مدت کے لیے ذمہ داری سونپی جائے تو اس سے کپتان اور کھلاڑی میں اعتماد اور یکسوئی پیدا ہوتی ہے جو ٹیم کے لیے سود مند اور کارگر رہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں فٹنس اور فارم بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے، متعدد کھلاڑی 40 برس سے زائد عمر ہونے کے باوجود کھیل رہے ہیں، ماضی میں بھی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ زائد العمر کھلاڑیوں نے فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر اپنا سکہ جمائے رکھا،عماد وسیم کی عمر اور فٹنس اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں اگے چل کر پاکستان کرکٹ کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں، ان کی موجودگی پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائدہ دے گی، پی سی بی کو ہر اس کھلاڑی کو خوش امدید کہنا چاہیے جو فٹنس اور کارکردگی کی بدولت ملک کے لیے خدمات انجام دے سکتا ہے۔

    معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو اس وقت اچھے آل راؤنڈرز اور اسپنرز کی ضرورت ہے، محمد نواز کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی نظر نہیں آتا لیکن بدقسمتی سے محمد نواز کی کارکردگی میں تسلسل موجود نہیں ہے، اس حوالے سے عماد وسیم بہترین متبادل ہوسکتے ہیں،کسی بھی معاملے پر گارنٹی لینا یا گارنٹی دینا دونوں غلط ہے، کسی بھی بات پر گارنٹی نہیں دی جا سکتی،عماد وسیم کا پاکستان کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا قابل تحسین عمل ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی کو پیسے کمانے کے چکر میں پڑنے کے بجائے ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے،بعض اوقات کھلاڑی جذباتی ہو کر کھیل سے ریٹائرمنٹ حاصل کر لیتے ہیں، کچھ معاملات کی وجہ سے نظر انداز کرنے سے کھلاڑی کا دل ٹوٹ جاتا ہے، اگر کھلاڑی ایسے حالات میں مجبور ہو جاتا ہے تو اس کا قصوروار پی سی بی ہے لیکن اگر کوئی کھلاڑی سمجھتا ہے کہ اس کی کرکٹ موجود ہے تو اسے ریٹائرمنٹ لینے کے بجائے حالات کا سامنا کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

    معین خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک میرا بیٹا اعظم خان کرکٹ کھیل رہا ہے، میں پی سی بی میں کوئی کردار ادا نہیں کروں گا، ایسی صورت میں مفادات کا ٹکراؤ ہو جاتا ہے،ایک اور سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ پی سی بی  کے رویے کے سبب رواں سال کراچی میں رمضان کرکٹ کی رونقیں بحال نہیں ہو سکیں، رمضان کرکٹ ایونٹس کے حوالے سے پی سی بی کی کڑی سخت شرائط ہیں، چیئرمین  بورڈ محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ مقامی آرگنائزرز کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں ان کو این او سی کی مشکل شرائط سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پی سی بی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرکٹ کی ترقی کے لیے اقدامات کرے، امید ہے کہ رمضان کرکٹ کی این او سی کی کڑی شرائط  کے فیصلے پرچیئرمین پی سی بی نظر ثانی کریں گے

    Khabrain News

      Keep Reading

      سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے

      انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے

      پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.