Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کابینہ کی ہر بات میڈیا کے سامنے نہیں لاسکتے: طارق فضل چوہدری
    • پشاور:بائی پاس منصوبے کو 20 سال لگ گئے، وفاقی وزیر مواصلات کا اظہار برہمی
    • نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نارووال یونیورسٹی میں آڈیٹوریم کے سنگ بنیاد کی تحتی کی نقاب کشائی کر رہے ہیں۔
    • جو قومیں آپس میں برسرپیکار ہوں انکو دشمن کی ضرورت نہیں: احسن اقبال
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر مقدمے کا ریکارڈطلب
    • چوری ڈکیٹی کی متعدشد وارادتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • لاپتہ خواتین کی بازیابی کا کیس’ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 24 نومبر کو سماعت کرینگی
    • پاکستان’ یورپی یونین کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
    • جسٹس محسن کیانی کا استعفیٰ منظور، لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ ازسرنو مرتب
    • ننکانہ صاحب: بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں آمد پر سکھ یاتریوں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
    • بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی3 روزہ تقریبات شروع
    • شاہ محمود قریشی سمیت 20 ملزمان کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت 24 نومبر تک ہوگی
    • ڈاکٹر مصدق ملک کی ایرانی اسلامیثقافت و تعلقات تنظیم کے صدر ڈاکٹر محمد مہدی ایمانی پور سے ملاقات
    • مولانا فضل الرحمان اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں دوریاں بڑھنے لگیں
    • لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کئی سینئر کھلاڑی اوٹ
    • امریکہ متحدہ عرب امارات کا سوڈان میں جنگ بندی سویلین حکومت کی بحالی پر اتفاق
    • ماہرہ کے ڈرامے میں بدلتے انداز مڈاحوں کی توجہ کا مرکز
    • غیر ملکی عدالتی ڈگری کو پاکستان میں نافذ نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق قطری وزیراعظم کی پاکستانی سپریم کورٹ پیشی …. اہم ترین خبر سے کھلبلی مچ گئی

    By Daily Khabrainنومبر 16, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اگرچہ قطر کی کمپنی ریڈکو انٹرنیشنل کے مالکان میں سے ایک سمجھے جانے والے حمد بن جسیم بن جبر الثانی جرح کیلئے سپریم کورٹ یا پھر کمیشن میں پیش ہونے کو تیار ہیں لیکن حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جمع کرائی جانے والی دستاویزات کے جائزے اور ان کی تصدیق کی وجہ سے پاناما کیس کی کارروائی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں منگل کو شہزادہ حمد الثانی کا خط پیش کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزادہ حمد الثانی، جو قطر کے سابق وزیراعظم ہیں اور ان کا نام بھی پاناما پیپرز میں آ چکا ہے، کو پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں اور وہ کمیشن یا پھر عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ شہزادہ الثانی 33 سال کی عمر میں 1990ءکی دہائی میں قطر کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے اور بعد میں وزیراعظم بنے۔ 2012ءمیں ان کا نام ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شایع ہوا تھا۔ فوربز نے ان کا نام 29 بڑے ارب پتی افراد میں شایع کیا تھا۔ شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ غیرملکی دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن حکمران جماعت سے قربت رکھنے والے کچھ سینئر وکلاءکا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلاءکی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی دستاویزات مختلف ممالک کے مختلف محکموں کی دستاویزات ہیں اور اسی لیے ان کی متعلقہ ممالک سے مناسب انداز سے تصدیق کرائی جائے گی۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جب درخواست گزار فریق نے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے اس وقت شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کو مناسب تصدیق کے بغیر قابل بھروسہ قرار نہیں دیا جا سکتا‘ لیکن دستاویزات کے مصدقہ نہ ہونے کی وجہ سے قصوروار بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکی حکومتوں سے تصدیق کرانے میں بہت وقت لگتا ہے اس لیے یہ واضح ہے کہ پاناما پیپرز کا کیس طوالت اختیار کرے گا۔ ماہرین نے ان شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگر شہزادہ حمد الثانی پاکستان آنے کیلئے تیار بھی ہیں تو وہ اپنے بتائے ہوئے وقت پرآئیں گے جس سے مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے کہ آیا شہزادہ حمد بن جسیم بن جبر الثانی کی گواہی سپریم کورٹ میں قبول کی جاتی ہے یا نہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے منگل کو رحمان ملک کی شریف خاندان کی رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ رحمان ملک کا نام بھی پاناما پیپرز میں شامل ہے۔
    پیش ہونے کو تیار

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.