Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گورنمنٹ پرائمری سکول پانڈوتھانہ میں گڈز گرومنگ پروگرام کا انعقاد
    • مری ، پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہو سکے
    • اسلام آباد اور تہران ادبی و ثقافتی تعلقات فروغ کیلئے یومِ اقبال تقریب
    • راولپنڈی،2 منشیات سپلائر گرفتار 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • پشاور:نادرن بائی پاس کے دورے پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی میڈیا سے گفتگو ۔
    • پیر ودھائی ، موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 1ڈاکو ہلاک دوسر زخمی فرار
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں اختتام پذیر
    • معروف صحافی ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیش رفت
    • بنکاک: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سیوچلڈرن پالیسی ڈائیلاگ کے موقع پر سووینئر وصول کررہے ہیں۔
    • وزارت پٹرولیم کے پاس تیل آمد و ترسیل کا مکمل ڈیٹا موجود نہ ہونکا انکشاف
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹممینٹیننس 21نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • نیوز چینل کی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کے الزام میں گرفتار مقتولہ کے شوہر کی ضمانت منظور
    • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل میڈیا گورننس تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
    • ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہید کی فیملی کو چیک دیئے
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیکسلا میں کارروائی، زائد المیعاد مشروبات کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھال لیا
    • فضل الرحمن اور انکے صاحبزادے اسعد محمود کو دی گئی سیکورٹی واپس
    • بھارتی دھمکیاں مسترد پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی پاکستان
    • سپریم کورٹ کا وکلا کیلئے ایڈووکیٹ پورٹل متعارف عدالتی خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کی قانونی ماہرین سے طویل مشاورت, بچوں سمیت جانے کیلئے تیار

    By Daily Khabrainنومبر 3, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    nawaz shareef
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ میں ہونے والے آج پانامہ کیس پر قانونی ماہرین اور قریبی ساتھیوں سے طویل مشاورت کی ہے۔ نوازشریف سپریم کورٹ سے انصاف کیلئے پرامید‘ حکومت پانامہ کیس میں بھرپور قانونی جنگ لڑنے کیلئے پرعزم‘ عدالت کے بلانے پر وزیراعظم کے تینوں بچے ذاتی طور پر پیش ہوں گے۔ وزیراعظم 2018ءکے عام انتخابات میں پانامہ کے الزامات سے بری ہو کر عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف سے پرامید ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت میں کہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ گزشتہ 7ماہ سے چل رہا ہے اور بغیر کسی ثبوت کے ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں‘ لہٰذا آج سے شروع ہونے والی عدالتی کارروائی کے ذریعے وہ سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ کیس کے قانونی پہلوﺅں کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ کیس کی مو¿ثر پیروی کرکے پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہئے تاکہ 2018ءکے عام انتخابات میں وہ ان الزامات سے بری الذمہ ہو کر عوام کے پاس جا سکیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت میں یہاں تک کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پانامہ کا معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنے انجام تک پہنچ جائے‘ اس لئے سپریم کورٹ کے کمیشن کو قبول کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا‘ کیونکہ وزیراعظم خود بھی سپریم کورٹ کے کمیشن کے حامی تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور وزراءکو ہدایت جاری کی ہے کہ جب تک پانامہ کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس کے قانونی پہلوﺅں پر کوئی بات نہ کی جائے اور عدالت کی طرف سے انصاف کا انتظار کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی کمیشن نے اگر وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو طلب کیا تو وہ ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو ان کے قانونی ماہرین نے مشورہ دیا تھا کہ کمیشن کے اختیارات کی حدود پر بحث کی جا سکتی ہے مگر وزیراعظم نے اس معاملے کو زیربحث لانے سے منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انہیں ملک کی اعلیٰ عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے‘ اس لئے اس معاملے پر وہ اپنا کوئی بھی آئینی حق استعمال نہیں کرنا چاہتے بلکہ عدالتوں کے ذریعے ہمیشہ کیلئے اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔
    ملتان (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے معاملہ پر درخواستوں کی سماعت کے باقاعدہ آغاز ہونے سے قبل حکومت نے بھی اپنی لیگل ٹیم کو مکمل تیاری کے ساتھ کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وکلاءسے رات گئے مشاورت جاری رہی جبکہ اس معاملہ پر جماعت سے ہٹ کر سینئر وکلاءکی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اس معاملہ پر انٹرنیشنل ایکسپرٹ لیگل فرم سے بھی رابطہ کر سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم مرکزی رہنماﺅں اور وزراءسمیت کچھ اہم سیاسی رہنماﺅں نے اس معاملہ پر وکلاءکا ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وکلاءکے پینل ٹیم میں انٹرنیشنل ٹیکس لا فرموں سے قانونی رہنمائی حاصل کی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ ن نے اس کیس کو سیاسی کی خالصتاً پروفیشنل انداز میں لڑے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ رات مختلف ماہر وکلاءسے مشاورت کی بعدازاں مشاورت کے بعد ٹیم نے ملک بھر سے اہم ٹیکس اور انٹرنیشنل فرم و کمپنی لاز کے ماہر وکلاءکو بھی طلب کر لیا ہے۔
    پانامہ / حکومت/ وکلائ

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.