تازہ تر ین

کینگروز کے دیس میں شاہینوں کی بھر پور تیاریاں

کیرنز (نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے لیگ سپنر یاسر شاہ پر تول رہے ہیں۔دو دن آرام کے بعد قومی کرکٹرز نے کیرنز کے کرکٹ گراو¿نڈ میں خوب محنت کی۔ تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی گئی۔ فاسٹ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ بہتر بنانے کے لیے محنت کی۔پندرہ دسمبر سے شروع ہونے والے برسبین ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ لیگ اسپنر کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے بعد ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ٹیم پاکستان نے کینگروز کے دیس میں آخری ٹیسٹ اکیس سال پہلے اپنے نام کیا تھا جس کا سہرا بھی ایک لیگ اسپنر مشتاق احمد کے سر تھا۔ پاکستانی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کا آغاز 8 دسمبر کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے اور پریکٹس میں مصروف ہے، پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت سٹیون سمتھ کرینگے۔ پاکستانی ٹیم کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واحد پریکٹس میچ 8 سے 10 دسمبر تک کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہو گا، پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا جبکہ دونوں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 19، چوتھا میچ 22 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain