تازہ تر ین

کینگروزکو انکے گھر پرہرانا چیلنج سے کم نہیں

سڈنی(اے این این) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، کینگروزکو انکی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں،سیریز میں میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ میزبان ٹیم کو شکست دینے کےلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ یونس خان نے کہا کہ کینگروزکو انکی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔ یونس خان نے مزید کہا کہ ہمیں سخت حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کےلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain