Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دھند حادثہ, ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

    By Daily Khabrainدسمبر 11, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ، ملتان (کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اے ایس آئی ہلاک جبکہ اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ چوہنگ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ کے وران خاتون ہلاک ہوگئی، پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے تھانہ اسلام پورہ میں تعینات اے ایس آئی صدیق ساتھی اہلکار رشید کے ہمراہ پرائیویٹ کار میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جا رہے تھے کہ شیخوپورہ کے قریب شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ڈمپر سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دونوں اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں صدیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمی رشید کو طبی امداد دی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والا اے ایس آئی پچھلے دس ماہ سے تھانہ اسلام پورہ میں تعینات تھا جبکہ چوہنگ کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹریفک حادثہ کے دوران رضیہ بی بی ہلاک ہوگئی پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا۔ دریں اثنا آج صبح شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری جس کے نتیجہ میں چار بھائیوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سردی کی شدید لہر شروع ہونے سے دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی جس کے نتیجہ میں ٹریفک حادثات کے باعث کئی افراد زخمی و ہلاک ہوگئے۔ آج صبح کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد ملتان سے شجاع آباد جا رہے تھے کہ کالی پور گاﺅں کے قریب کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری جس کے نتیجہ میں کونسلر سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے کافی کوششوں کے بعد کرین کی مدد سے کار کو نہر سے نکال کر نعشیں ورثاءکے حوالے کردیں ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چھ افراد میں سے چار سگے بھائی تھے۔ پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوامیں شدید دھند کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بعض شہروں میں فلائٹ آپریشن متاثر ، درجنوں پروازیں منسوخ جبکہ موٹر وے کے بیشتر سیکشنز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ، چمن شہر اور آس پاس کے علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ،وادی کوئٹہ میں بھی ہلکی بارش ہوئی ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد ، خیبر پختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہر گزشتہ روز بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ۔۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سفر کرنا ہے تو جی ٹی روڈ کو استعمال کیا جائے اور فوگ لائٹس جلا کر کانوائے کی صورت میں سفر کیا جائے، سفر کے دوران ڈرائیور رفتار کم رکھیں اور کانوائے کی صورت میں سفر کرنے کی کوشش کریں۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں ،خیبرپختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ،خشک سالی سے تنک لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ،جڑوں شہروں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویڑن )، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہکوئٹہ، ڑوب ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

      کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا

      کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.