بیجنگ(ویب ڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان ایچ وی سی ڈی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا معاہدہ طے پاگیاہے ، چین ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت سے لاہور اورمٹیاری کے درمیان ٹرانسمیشن لائن 2018 تک مکمل کی جائے گی۔پاکستان اور چین کے درمیان ایچ وی سی ڈی ہائی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ترقی و منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال اور خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرا اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈاگا نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ چین کی طرف سے اسٹیٹ گرڈ آف چائنہ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے تکمیل کے بعد لاہور،مٹیاری ٹرانسمیشن لائن پاکستان کی پہلی ہائی کیپسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی۔ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے شمالی و جنوبی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائیگا ،جس سے 4ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی آئندہ ڈیڑھ سال میں ممکن بنائی جائےگی۔یہ ٹرانسمیشن لائن پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں بچھائی جانے والی پہلی ٹرانسمیشن لائن ہو گی،وہ دن دور نہیں جب ہمسایہ ملک چین کی مدد سے ہم بہت جلد اندھیروں سے نجات پا لیں گے ۔لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے دور ہو جائیں گے 46 بلین ڈالر مالیت کا سی پیک منصوبہ کئی دیگر منصوبوں کی شمولیت سے 51 ارب ڈالر مالیت تک پہنچ چکا ہے۔بیجنگ میں ہونے والی مشترکہ رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں صوبوں کی منتخب قیادت کی بھر پور شرکت سے مزید کئی اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کی پہلی ہائی ٹرانسمیشن لائن …. پاک چین منصوبہ سے دشمن دہنگ

