کراچی (ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کی تیاری کررہی ہے، جلد پیپلز پارٹی کی سرگرمیاں بہت تیز ہوجائیں گیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پورے ملک کا دورہ کریں گے۔جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے فرق نھیں پڑیگا تو مخالفوں میں کھلبلی کیوں مچ گئی ہے۔ جمہوریت کو تسلسل دینے والے ایک مدبر قومی سوچ کے سیاستدان کا پارلیمنٹ میں آنا خوش آئند بات ہے، جبکہ سابق صدر کے پارلیمنٹ میں آنے سے پارلیمینٹ میں ایک قدآور شخصیت کا اضافہ ہوگا۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی عمران خان کے لیے علاقہ غیر نہیں ہے، تاہم عمران خان کے لیے سندھ کبھی بھی ترجیح نہیں رہا ہے ۔ عمران خان پیپلز پارٹی کے پانامہ بل کی مخالفت کر کہ حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں، تاہم عمران خان کی پارلیمنٹ کی افادیت کھو دینے والی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ….مخالفوں میں کھلبلی

