تازہ تر ین

آج شرافت کا جنازہ نکلے گا …. حسینائیں شرمناک ٹھمکوں کا مظاہرہ کیلئے مخصوص اڈوں پر پہنچ گئیں

لاہور (نامہ نگار) نئے سال کی آمد سے پہلے ہی منچلوں نے نیو ائیر نائٹ کے لئے تیاریاں کرلیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی نئے سال کے استقبال کے لئے محفلوں کا بندوبست کر لیا گیا ہے اور مبینہ طور پر نیوایئر نائٹ پر رنگین پروگرام ترتیب دئیے گئے جن میں بالخصوص پوش علاقوں میں ہوٹلوں اور منچلوں نے گھروں میں مخصوص تقریبات منانے کی تمام تر تیاریاں کر لی ہیں۔ دوسری طرف پولیس اور انتظامیہ ان منچلوں کو چیک کرنے کےلئے ٹیمیں تشکیل دے رہی ہیں جو بالخصوص اس موقع پر منشیات وغیرہ کے استعمال کو روکنے کے لئے چھاپے مارے گی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال شراب نوش کر کے ہلا گلہ کرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ مذہبی تنظیموں نے بھی ایسی تقریبات کو روکنے اور ہلہ گلہ پر مزاحمت کے لئے ڈنڈے سوٹوں کا انتظام کر لیا ہے۔لاہور (خصوصی رپورٹ) نیوایئر نائٹ کے موقع پر شراب کی غیرقانونی فروخت روکنے کیلئے ای ٹی او ایکسائز چودھری مظفر قیوم نے چار سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں۔ سپیشل سکواڈ نے گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر سینکڑوں لٹر شراب اور نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ پہلے سکواڈ میں انسپکٹر وقاص اسلم‘ ریحان اعظم‘ محمد شبیر‘ کانسٹیبل محمد اشرف‘ سعد اللہ اور محمد شکیل شامل ہیں جبکہ دوسرے سکواڈ میں انسپکٹر جاوید اختر‘ ملک اشرف اور ارمغان عارف‘ کانسٹیبل محمد شباب‘ محمد الیاس اور محمد عامر شامل ہیں۔ تیسرے سکواڈ میں انسپکٹر شیرون‘ زبیر یوسف اور ضیاءالحق چیمہ‘ کانسٹیبل محمد صدیق‘ سہیل بٹ اور فیصل شامل ہیں جبکہ چوتھے سکواڈ میں انسپکٹر فتح محمد‘ کاشف محمود‘ عمر فاروق‘ کانسٹیبل محمد رفیع‘ محمد عادل اور محمد محبوب شامل ہیں۔ چودھری مظفر قیوم نے تمام سکواڈ کو بدنام منشیات فروشوں کے اڈوں پر خصوصی کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ بار رومز کی سٹاک چیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے۔
سکواڈ تشکیل


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain