تازہ تر ین

پانامہ کیس کا آخری فیصلہ کون کرے گا…. اہم خبر سے پردہ اٹھ گیا

ملتان (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کا آخر میں فیصلہ عوام کرے گی ۔ کرپشن اور حکومت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔ موجودہ حکومت پانامہ لیکس کے دلدل میں پھنس چکی ہے نکل نہیں سکتی ۔ جمعرات کے روز ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن فری پاکستان تحریک چلا رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو کے خلاف ہے ۔ ہم عدالتوں سے پرامید ہیں لیکن پانامہ کیس کا آخر میں فیصلہ عوام کریں گی ۔ لوگوں نے پیسہ کمایا اور باہر بھیج دیا ۔ کرپشن اور حکومت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی موجودہ حکومت پانامہ لیکس کے دلدل میں پھنس چکی ہے نکل نہیں سکتی ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا گٹھ جوڑ نہیں ہے یہ سارے جاگیرداروں کا گٹھ جوڑ ہے ۔ سندھ کے دو حلقوں سے اراکین کے استعفے فی الحال تو اسپیکر تک نہیں پہنچے ہیں ۔ پانامہ لیکس میں شامل سب کا احتساب ہونا چاہئے لیکن پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہونا چاہئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain