Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغان صدر اشرف غنی کو فون, آرمی چیف نے بڑا مطالبہ کردیا

    By Daily Khabrainجنوری 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    gen-qamar-bajwa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (بیورو چیف) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات اور ان کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کی سرحد پر نقل و حرکت کو روکنے میں تعاون کرے۔آرمی چیف نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے موثر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی تجویز بھی پیش کی۔بیان کے مطابق آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ‘ایک دوسرے پر الزام تراشیوں سے خطے میں امن دشمن عناصر کو فائدہ پہنچتا ہے’۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ‘پاکستان سے دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کردیا گیا ہے’۔بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے گذشتہ چند برسوں کے دوران دونوں برادر ممالک میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا۔آرمی چیف اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کرتا آیا ہے اور اس دوران شدت پسندوں کے تمام محفوظ ٹھکانوں کو ختم کردیا گیا ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ‘دونوں ملکوں کو آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے’۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور خطے کے امن و استحکام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کابل میں متعدد افراد نے شدت پسندوں کی مبینہ حمایت پر پاکستانی سفارتخانے کے باہر پاکستان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔مظاہرین نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے خلاف بھی نعرے بازی کی تھی۔مظاہرین نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو ‘جاسوسوں کا گھونسلہ’ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ‘آئی ایس آئی باغیوں کی معاونت کرتی ہے اور ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کی پیچھے بھی اسی کا ہاتھ ہے’۔یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان قیادت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے کی دعوت دی ہے۔آرمی چیف نے سال نو کے موقع پر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور اپنے افغان ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے نئے سال کی مبارک باد دی تھی اور 2017 میں خطے کے امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار

      مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.