دوبارہ آسٹریلیا جانے کاکوئی ارادہ نہیں

کراچی(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دوبارہ آسٹریلیا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی والدہ کیساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔والدہ تاحال ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرکٹر کی والدہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔یاد رہے سرفرازاحمد کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا جبکہ کرکٹر دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ جبکہ ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری محمد رضوان نبھا رہے ہیں۔

جنید نے اچھی باولنگ کی، آسٹریلیاپر پریشر بنائے رکھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ عامر اور جنیدنے زبردست باولنگ کی ،باولرز نے آسٹریلین کھلاڑیوں پر پریشر بنائے رکھا جس کی وجہ سے وہ بہتر طریقے سے کھیل نہ سکے۔ مصبا ح الحق کا قومی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے میچ میں جیت سے ہمکنار ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آج ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔باولرز کی جانب سے زبردست باولنگ دیکھنے میں آئی جبکہ باولرز نے آسٹریلین بلے بازوں پر مسلسل دباو بنائے رکھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے شعیب ملک سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کا پچھلے میچ میں پرفارم نہ کرنا ہمارے لئے کافی نقصان دہ تھا،وہ بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ماضی میں انہوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن ٹیسٹ سیریز ہارنے سے بڑی مایوسی ہوئی۔، ہم ٹیسٹ سیریز میں میچ وننگ پرفارمنس نہیں دے سکے۔کپتان نے محمد حفیظ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ نے ٹیم کو اچھے طریقے سے گائیڈ کیا اور کامیابی حاصل کی جبکہ وہ خود بھی بہت زبردست باولر ہیں ،وہ ایسے باولر ہیں جنہیں ہر جگہ کھلایا جاسکتا ہے، مگر دنیا میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کیساتھ مسائل پیش آجاتے ہیں ،ان پر تنقید ہرگز نہیں کرنی چاہیے کیونکہ جو میدان میں موجود ہوتا ہے وہ حالات کو بہتر طریقے سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔انہوں نے نئے آنیوالے کھلاڑیوں کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نئے آنیوالے کھلاڑیوں نے ٹیم کو آگے لے کر جاناہے،ان کی پرفارمنس بہتر ہونے میں مزید وقت لگے گا۔نوجوان ٹیم جتنا جیتے گی ان میں اتنی ہی خود اعتمادی پیدا ہوگی اور اسی خوداعتمادی کیساتھ انہیں مستقبل میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔لاہور(سپورٹس ڈیسکومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ عامر اور جنیدنے زبردست باولنگ کی ،باولرز نے آسٹریلین کھلاڑیوں پر پریشر بنائے رکھا جس کی وجہ سے وہ بہتر طریقے سے کھیل نہ سکے۔ مصبا ح الحق کا قومی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے میچ میں جیت سے ہمکنار ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آج ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔باولرز کی جانب سے زبردست باولنگ دیکھنے میں آئی جبکہ باولرز نے آسٹریلین بلے بازوں پر مسلسل دباو بنائے رکھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے شعیب ملک سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کا پچھلے میچ میں پرفارم نہ کرنا ہمارے لئے کافی نقصان دہ تھا،وہ بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ماضی میں انہوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن ٹیسٹ سیریز ہارنے سے بڑی مایوسی ہوئی۔، ہم ٹیسٹ سیریز میں میچ وننگ پرفارمنس نہیں دے سکے۔کپتان نے محمد حفیظ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ نے ٹیم کو اچھے طریقے سے گائیڈ کیا اور کامیابی حاصل کی جبکہ وہ خود بھی بہت زبردست باولر ہیں ،وہ ایسے باولر ہیں جنہیں ہر جگہ کھلایا جاسکتا ہے، مگر دنیا میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کیساتھ مسائل پیش آجاتے ہیں ،ان پر تنقید ہرگز نہیں کرنی چاہیے کیونکہ جو میدان میں موجود ہوتا ہے وہ حالات کو بہتر طریقے سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔انہوں نے نئے آنیوالے کھلاڑیوں کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نئے آنیوالے کھلاڑیوں نے ٹیم کو آگے لے کر جاناہے،ان کی پرفارمنس بہتر ہونے میں مزید وقت لگے گا۔نوجوان ٹیم جتنا جیتے گی ان میں اتنی ہی خود اعتمادی پیدا ہوگی اور اسی خوداعتمادی کیساتھ انہیں مستقبل میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔

دوسراون ڈے، آسٹریلیا کی کمزوریاں کا پاکستان نے فائدہ اٹھالیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منیجمنٹ میں تھوڑا مسئلہ رہاہے ، جس صورتحال میں اسد شفیق کو بھیجا گیا، اگر میں ہوتا تو اس وقت عمراکمل یا رضوان کو بھجواتا لیکن خوش قسمتی سے شعیب اچھا کھیل گیا۔، بولرز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا، جنید جمشید نے ثابت کیا کہ سلیکشن اچھی تھی ، آسٹریلیا کی کمزور بیٹنگ سے مستقبل میں بھی فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔پاکستان کی فتح کے بعد گفتگوکرتے ہوئے وسیم اکرم کاکہناتھاکہ ٹیم نے اچھی پرفارمنس دکھائی ، کپتان اظہرعلی انجرڈ ہوگیاتھا لیکن ٹیم نے پہلے میچ کی غلطیاں نہیں دہرائیں ، پہلے وکٹیں لیں اور پھر محمدحفیظ نے اٹیک کردیا، اس جیت کا کریڈٹ بھی اکیلے حفیظ کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو جاتاہے۔ وسیم اکرم کاکہناتھاکہ آسٹریلیا کی بیٹنگ کمزور ہے ، اگلی مرتبہ بھی اسی حکمت عملی کیساتھ جائیں اور کینگروز پکڑے جاسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ایک میچ سے آپ کپتان کی اہلیت کا اندازہ نہیں لگاسکتے ،تخمینہ لگانے کے لیے کم ازکم دس سے پندرہ میچ چاہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف جیت کا سہرابولروں کے سر ہے

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان رمیزراج نے کہاہے کہ آسٹریلو ی ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرانامشکل ہے ، پاکستان کی کامیابی کا سہرا بولروں کے سر ہے ، جنید خان اور عماد وسیم کی باڈی لینگوئج سے ہی بڑا اثر پڑتاہے۔ پاکستان کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہاکہ کپتانی اچھی تھی، پچھلے میچ کی طرح آخری دس اورو میں رنز نہیں کرنے دیئے ، سلیکشن اچھی تھی اور مجموعی پرفارمنس بھی اچھی رہی ، حفیظ کی بیٹنگ میں بھی اعتماد دکھائی دیا۔

آسٹریلین اوپن کا آغاز آج ہوگا ،جوکووچ ٹائٹل کا دفاع کریں گے

میلبورن (اے پی پی)سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا۔ نوویک جوکووچ ریکارڈ ساتویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے فرنینڈو ورڈاسکو کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔ اینڈی مرے اور راجر فیڈرر کا کوارٹرفائنل میں جوڑ پڑ سکتا ہے۔، سرینا ولیمز بلینڈا اور دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر لیسیا کے خلاف پہلے راﺅنڈ سے مہم شروع کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن (آج) پیر سے میلبورن میں شروع ہوگا، دو ہفتے تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں نویک جوکووچ مینز سنگلز اور اینجلیق کربر ویمنز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کریں گی۔ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹاپ سیڈ اینڈی مرے اور 17 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر ایک گروپ میں شامل ہیں، مرے پہلے راﺅنڈ میں یوکرین کے مرچنکو کے آمنے سامنے ہوں گے اور کوارٹرفائنل میں انہیں ممکنہ طور پر سیڈ نمبر 17 فیڈرر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جاپان کے کائی نیشکوری بھی انہی کے گروپ میں شامل ہیں، سیکنڈسیڈ سربین سٹار جوکووچ اسپین کے فرننڈو ورڈسکو کے خلاف مہم شروع کریں گے، رافیل نڈال کو پہلے راﺅنڈ میں جرمن پلیئر فلورین میئر کا چیلنج درپیش ہو گا، ویمنز سنگلز ڈراز کے تحت دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر ابتدائی راﺅنڈ میں لیسیا کے مدمقابل ہوں گی جبکہ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز بلینڈا سے نبردآزما ہوں گی۔

پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے بہت بہتر ہے

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار با?لر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے بہت بہتر ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ اس وقت آسٹریلیا کی ٹیم ٹی20ٹیم جیسی زیادہ لگ رہی ہے۔شعیب اختر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ون ڈے کے دوران اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حد سے زیادہ پراعتماد نظرآرہی ہے اورجنید خان ،محمد عامر کی بولنگ ایک دوسرے کے لیے سپورٹ تھی۔جنید خان نے اچھا کم بیک کیا ،باہربٹھا کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کی بیٹنگ جاری، لائیو اپ ڈیٹساس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 221 رنز کا ہدف دیا ہے اور پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

 

بھارتی فوجیوں کی بیویا ں کیا کر تی ہیں ….جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

نئی دہلی(ویب ڈیدک ) سرجیکل سٹرائیک کے دعوےداربھارت میں فوجیوں کی تذلیل کی اور داستان منظرعام پر آگئی ، افسروں کی بیگمات ہم سے جوتے چمکواتی اورکتے نہلوا تی ہیں، فوجی جوانوں کی طرف سے سوشل میڈ یاپرجاری ویڈیو نے سورماو¿ں کا شرمناک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا، بدنامی پربھارتی آرمی چیف بپن راوت سیخ پا،فوجی جوانوں کی طر ف سے سوشل میڈیا پر اپنے مسائل کاذکرکرنے پرپابندی لگادی۔میڈیارپورٹ کے مطابق سرجیکل سٹرائیک کے دعویدار بھارت کو اپنے ہی فوجیوں کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے،بھارتی فوجیوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ایک بار پھر ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک فوجی نے بھارتی حکومت اور فوج کے اعلیٰ حکام کو شرم دلواتے ہوئے کہا ہے کہ افسروں کی بیگمات جوانوں سے اپنے جوتے چمکواتی ہیں اور پھر ہم سے اپنے کتوں کی خدمت گاری اور ہم سے کتے نہلواتی ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا بھارتی فوجی ہے جس نے سورماو¿ں کی فوج کا شرمناک چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔ اس سے قبل ایک بی ایس ایف کے جوان نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ان کو کھانے کیلئے پتلی دال جس میں صرف پانی اور ہلدی ہوتی ہے دی جاتی ہے اور اعلی حکام کھانے کو بیچ دیتے ہیں۔ دوسر ی جانب بھارتی آرمی چیف نے جوانوں کی طرف سے سوشل میڈیاپراس طرح کے مسائل اٹھانے کانوٹس لے لیااورمزیدبدنامی سے بچنے کےلئے جوانوں کی طرف سے سوشل میڈیاکے ذریعے مسائل اجاگرکرنے پرپابند ی لگادی ۔ انہوں نے فوجیوں کو اپنے مسائل کوسوشل میڈیا پر لانے کی بجائے مناسب فورم پر اٹھاناچاہیے اگر ان کے مسائل کو مناسب فورم پر حل نہ کیا جائے تو وہ ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمارے چند دوستوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شکایات کا ذکر کیا جس سے سرحدوں پر تعینات جوان متاثر ہوئے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

بھارتی آرمی چیف نے سوشل میڈیا کا سہارا کیوں لیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے قریب مقیم لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور فوج جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے سے نہیں ہچکچائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے ملک کیلئے جانیں دینے والے فوجیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور بھارتی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے سے نہیں ہچکچائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چین کے ساتھ شمالی سرحدوں پر اعتماد سازی کے بعد اقدامات کیے ہیں تاکہ کشیدگی کو ختم کیاجاسکے ۔ اس موقع پر انہوں نے فوجیوں کو اپنے مسائل کوسوشل میڈیا پر لانے کی بجائے مناسب فورم پر اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کے مسائل کو مناسب فورم پر حل نہ کیا جائے تو وہ ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمارے چند دوستوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شکایات کا ذکر کیا جس سے سرحدوں پر تعینات جوان متاثر ہوئے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کنٹرول لائن پر تعینات ایک بھارتی فوجی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے غیر معیاری کھانا دئیے جانے کی شکایت کی تھی ۔ اس ویڈیو سے دنیا بھر میں بھارتی فوج کی بدنامی ہوئی۔

اگرسب اساتذہ کا روایہ ایسا ہو جائے تو؟….استاد کی عظمت کو سلام

تہران (ویب ڈیسک)معاشرے میں استاد کی عظمت اور اہمیت سے سب ہی واقف ہیں اور انسان کو مختلف شعبوں میں کامیابی سے ہمکنار کرانے اورصحیح منزلدکھانے میںایک استاد کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اسی کی ایک مثال قائم کی ہے ایران سے تعلق رکھنے والے ایک استاد نے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کچھ آگے بڑھ کر کینسر کے شکار طالب علم کو ہسپتال میں ہی تعلیم دینے کی ٹھانی اور انکی اس کاوش کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے سامنے آنے والی اس تصویر میں ایک ٹیچر کو ہسپتال میں اپنے علیل طالب کو فون کے ذریعے پڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ استاد روز سکول سے واپسی پر ہسپتال میں زیر علاج اپنے اس طالب علم کے پاس آتے ہیں اور اسے سکول میں پڑھایا گیا سبق پڑھاتے ہیں تاکہ بچے کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ طالب کا نام تو سامنے نہیں آیا لیکن تصویر سے واضح ہو رہا ہے کہ زمین پر بیٹھے یہ ٹیچر ایک ہاتھ میں فون اور دوسرے میں ٹیبلٹ تھامے طالب علم کو پڑھا رہے ہیں۔استاد اور طالب علم بظاہر توایک دوسرے کے قریب موجود ہیں لیکن بچے کی بیماری کی حساسیت کے باعث دونوں کے درمیان شیشے کی دیوار حائل ہے۔ جس کے باعث اپنی بات طالب علم تک پہنچانے کے لئے استاد نے فون کا سہارا لیا۔

پاکستان کا جارحانہ موقف….بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام

مظفرآبا د(ویب ڈیسک)وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور حکومت پاکستان کے جارحانہ موقف نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔ بھارتی حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو دبا یا نہیں جاسکتا مقبوضہ کشمیر میںبھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنگ بندی لائن اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے ۔۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوگیا ہے اور پوری دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ بھارتی حکومت دہشت گرد ہے اور کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے ۔ لائن اف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کر کے مصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستاناور حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کرنے پر حکومت پاکستان اور میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں ۔ حکومت پاکستان کشمیر یوں کا وکیل ہے اور میاں محمد نواز شریف نے وکالت کا بھرپور حق ادا کررہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کررہے ہیں ۔ انھوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ظلم وستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انھوںنے کہا کہ بھارتی حکمران بھارت کے اندر سیاسی اقتدار کی خاطر مظلوم کشمیریوں کا خون بہا کر اور پاکستان کو نیچا دکھانے کی خاطر ڈرامہ کر کے عوام کو دھوکے میں ڈال کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ بھارت ورکنگ باﺅ نڈری اور لائن آف کنٹرول سمیت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر فائرنگ کرکے کشمیریوںکا خون بہا رہا ہے ۔ مگر بھارت کے اب یہ عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور انھوں نے کشمیر کو خون کی وادی بنادیا ہے ۔ آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے معصوم کشمیریوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ اور اب لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے اور املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں منظور شدہ ہے ۔ اب اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کروانے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ۔ وگرنہ اس خطے میں امن وامان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کی حالیہ دنوں سے جاری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری عوام پاک فوج کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی بھارتی عزائم کو خاک کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔