Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خلیجی ممالک میں کشیدگی’ حدود کی بندش سے فضائی آپریشن شدید متاثر
    • وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے سیونگ پلان پر کام شروع
    • نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ٹرینوں کی آمدورفت معطل
    • مہنگائی’ بڑھتی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی: جاوید قصوری
    • پہلوان اکھاڑے میں مشق کررہے ہیں۔
    • لاہور کی مٹی سے نام پیدا کرنے والے پہلوانوں کی سرزمین پر روایتی کشتی زوال کا شکار
    • دہشتگردی کیس’ایمان مزاری ‘ ہادی چٹھہ کی غیر موجودگی میں ٹرائل شروع
    • اکتوبر کو فیصلہ کریں گئے اسلام آباد کی جانب کس راستے سے پیش قدمی کی جائی12
    • لاہور: حافظ نعیم الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • جان لیوا حادثات میں ملوث 170ڈرائیورز کے لائسنس معطل
    • راشن کارڈ سکیم’ ماہانہ 3 ہزار روپے کی تاخیر’ مستحقین مشکلات کا شکار
    • پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونئیر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔
    • آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے 10 سال میں 2708 ارب 43 کروڑ منافع کمایا
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • گورنر سندھ کا لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی کے منصوبوں کا دورہ، جاری کاموں پر ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب بریفنگ دے رہے ہیں۔
    • گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اندرون لاہور تاریخی ورثے کے تحفظ منصوبوں کا دورہ
    • توانا، صحتمند ذہن مضبوط’ خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے:احسن اقبال
    • صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کینیڈا کے دورے کے دوران کینیڈین رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا شیلڈ پیش کررہی ہیں۔
    • غزہ : اسرائیلی فائرنگ ‘ گولہ باری’ ایک فلسطینی شہید ‘ متعدد افراد زخمی
    • ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم بے قصور قرار, فیصلے کیخلاف اہم جماعت کے کارکنوں کا احتجاج

    By Daily Khabrainفروری 8, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Nawaz-Sharif
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چودھری محمد اعظم نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر پاکستان عوامی تحریک کے استغاثے پر فیصلہ سنا دیا۔ عوامی تحریک کی جانب سے منہاج القرآن کے ڈائریکٹر جواد حامد نے استغاثے میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حکومتی شخصیات، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت ایک سو اڑتیس افسران کو طلب کرنے کی استدعا کی تھی۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ اکیس ماہ تاخیر سے دائر کیا گیا اور قانون کے تحت بغیر دستاویزی ثبوتوں کے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، چودھری نثار علی خان، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، وزیر مملکت عابد شیر علی، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرسنل سیکرٹری سید توقیر شاہ، ہوم سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان اور کمشنر لاہور راشد محمود لنگڑیال کو طلب نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے آئی جی پولیس اور سابق ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سمیت ایک سو چوبیس پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں اور اہلکاروں کو سترہ فروری کو طلب کر لیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس کی سماعت کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوا جس میں پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب نے 9 بجکر 35 منٹ پر عہدے کا چارج سنبھال لیا تھا۔ اس پر عوامی تحریک کے وکلاءنے کہا کہ اس رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ آئی جی پنجاب سانحہ کے وقت اپنے دفتر میں موجود تھے اور وائرلیس پر ہدایات دے بھی رہے تھے اور رپورٹ لے بھی رہے تھے۔ جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج چودھری محمدا عظم نے کہا کہ وہ آج ہی فیصلہ سنا دیں گے۔ اس اعلان کے بعد عوامی تحریک کے کارکنان جن میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر پہنچ گئیں۔ فیصلے کا اعلان ہوتے ہی خواتین اور کارکنان نے قاتل قاتل شریف قاتل کے نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مرکزی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ابھی آغاز ہوا ہے انشاءاللہ اس کا اختتام حکمرانوں کی پھانسیوں پر ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق چودھری، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ،چودھری امتیاز ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ،رفاقت علی کاہلوں ایڈووکیٹ، یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج پہلی بار عدالت کے فلور پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے عوامی تحریک کے موقف کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔استغاثہ کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت،پولیس اور جے آئی ٹی نے اب تک جو رپورٹیں اور موقف دئیے وہ گمراہ کن تھے۔ بالخصوص پولیس کی طرف سے درج کروائی جانے والی ایف آئی آر 510 بھی جھوٹ کا پلندا ثابت ہوئی اور جسٹس علی باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہ لائے جانے کا پس منظر بھی سامنے آگیا کہ اس میں حکومت ملوث تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شریف برادران اور وفاقی وزراءکو کٹہرے میں لانے کی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے اور فیصلہ کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.