تازہ تر ین

پانی کتنا ضروری؟

جسم میں 60فیصد کے قریب پانی ہوتا ہے اور جسم سے تمام وقت پانی خارج بھی ہوتا ہے خاص کر گرمی میں پسینے کی شکل میں جسم پانی زیادہ مقدار میں خارج کرتا ہے۔ اس بارے میں کئی آراءہیں کہ دن بھر میں کتنا پانی استعمال کرنا چاہیے۔ آسانی کیلئے اور یاد رکھنے کیلئے روزانہ آٹھ گلاس (کم ازکم) پانی کا استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے۔ البتہ گرمی کے موسم میںاگر آپ اے سی میں بیٹھے ہوں اور پیاس کی شدت نہ بھی محسوس ہو تب بھی آٹھ گلاس پانی پی لینا چاہیے۔ کئی طبی ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر جسم مطلوبہ مقدار سے تھوڑا زیادہ پانی لے تو بہتر ہے اس طرح جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی اور جسم کے تمام فنکشن پوری طرح فعال رہیں گے خاص کر دماغ اور اعصابی نظام پانی کی پوری مقدار ہونے سے چاک و چوبند رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک رپورٹ کے مطابق ورزش کے بعد جسم میں پانی کی صرف 1.3 فیصد کمی ہونے سے اگلے دس پندرہ منٹ تک سردرد اور موڈ خراب رہتا ہے۔ ایک وقت میں پانچ سو ملی لیٹر(دوگلاس) پانی پینے سے جسم کے اندر میٹا بولزم کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ یوں ایک وقت میں پانی کا ایک گلاس ضروری اور دوسرا اضافی فائدہ دیتا ہے۔ میٹا بولزم بڑھ جانے سے جسم کی کیلوریز استعمال ہونے لگتی ہےں۔ جمع شدہ چربی پگھلتی ہے۔ کولیسٹرول کم ہونے لگتا ہے۔ روزانہ 2لٹر (8گلاس) پانی لینے سے نہ صرف جسم کی پانی کی مطلوبہ ضرورت پوری ہوتی ہے بلکہ روزانہ 99-100جمع شدہ کیلوریز بھی استعمال ہوتی ہےں۔ چربی بتدریج پگھلتی ہے اور وزن میں کمی ممکن ہے کھانے سے پہلے اور درمیان میں پانی پینے سے معدہ جلدی بھر جاتا ہے اور بھوک کم لگتی ہے اورکھانے کی مقدار معدے میں جاتی ہے۔ کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے دو گلاس پانی پینے والے افراد میں چار ہفتوں کے دوران دوسروں کی نسبت 44فیصد وزن کم ہوسکتا ہے۔
پانی کے آٹھ سے دس گلاس روزانہ نہ صرف وزن معتدل رکھتے ہیں بلکہ جلد کے دانے کیل مہاسے ختم کرتے ہیں، معدے اور آنت کو صاف رکھتے ہیں، قبض دور کرتے ہیں، گردوں کی صفائی کرتے ہیں، جسم کے زہریلے فاضل شدہ مواد نکالتے ہیں، گردے کی پتھری کا خدشہ کم کرتے ہیں۔ پانی کی کمی دور کرنے کیلئے سادہ پانی پینا بہترین ہے لیکن تمام دن میںلئے جانے والے جوس، دودھ، لسی، چائے بھی پانی کی مطلوبہ مقدار پوری کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ بعض اوقات جسم اتنا تھک جاتا ہے یا اتنا پسینہ بہہ جاتا ہے کہ پانی کی ضرورت آٹھ گلاس سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے اصولاً اگر جسم کو ضرورت ہو یا جب بھی پیاس محسوس ہو تو پانی پی لیں چاہے یہ آٹھ گلاس سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ آٹھ گلاس روزانہ ضرورت کی کم سے کم مقدار ہے۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain