تازہ تر ین

سپر لیگ فکسنگ تحقیقات, بھارتی بکیوں کے نام سامنے آگئے

لاہور (خصوصی رپورٹ) سپر لیگ فکسنگ کی تحقیقات میں بھارتی بکیوں کے نام سامنے آگئے ہیں‘ تاہم اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعاون سے گریزاں ہے۔ ایف آئی اے اور خفیہ ادارے نے اسپاٹ فکسنگ کیس کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔ خفیہ ادارے نے کھلاڑیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی مکمل فہرستیں غیرملکی کمپنیوں سے منگوانے کی سفارشات بھجوا دی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر خفیہ ادارے کے افسران نے دبئی میں سپرلیگ کی مکمل معلومات حاصل کی ہیں جس کے مطابق میچ شروع ہونے سے دو روز قبل ہی بڑے بکیوں نے دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے اپنے کارندوں سلیم پاشا‘ ممتاز راٹھور‘ وشواناتھ‘ سورج کمار سنگھ‘ پردیپ شرما کے نام پر بک کروا لئے تھے۔ بڑے بکیوں نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے کھلاڑیوں سے رابطے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر لیگ کے انعقاد سے کچھ عرصہ قبل ہی لاہور میں چند کھلاڑیوں سے بکیوں نے رابطے کئے اور ملاقات کرکے تمام معاملات طے کرلئے تھے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرائم یونٹ نے کھلاڑیوں کے بکیوں کے ساتھ رابطے اور ملاقاتوں کے تمام ثبوت حاصل کرلئے تھے جبکہ اسی حوالے سے شاہ زیب‘ عرفان‘ شرجیل خان‘ ناصر جمشید اور خالد لطیف سے مختلف پہلوﺅں پر پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا بک میکنگ نیٹ ورک بھارت میں نئی دہلی اور ممبئی میں ہے جبکہ اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر بکی اور جواری کراچی میں لانڈھی‘ ڈیفنس‘ اسلام آباد میں جی سیون‘ لاہور میں ڈیفنس اور جوہر ٹاﺅن میں موجود ہیں اور یہ نیٹ ورک ساﺅتھ افریقہ‘ امارات‘ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق باﺅلر محمد عرفان کے بیانات کے بعد ٹیم نے ویڈیو و دیگر اہم شواہد اکٹھے کئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی۔ کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے‘ جو جلد سب کے سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بکیوں میں بعض غیرملکی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے غیرملکی خفیہ اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain