تازہ تر ین

گرین شرٹس کو ون ڈے سیریز کا مشکل امتحان درپیش

گیانا(ویب ڈیسک )بلند حوصلہ پاکستان کو ون ڈے سیریز کا مشکل امتحان درپیش ہے تاہم کامیابی سے ورلڈ کپ میں براہ راست شمولیت کی راہ ہموار کرنے کا موقع ملے گا۔ٹوئنٹی20 سیریز میں 3-1 سے سرخرو ہونے والی پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان ون ڈے سیریز میں ہوگا۔ پہلا میچ 7 اپریل کوشروع ہوگا9 اور 11 تاریخ کو دیگر دونوں میچز بھی گیانا میں شیڈول ہیں،صرف مختصر فارمیٹ کیلئے اسکواڈ میں جگہ پانے والے سہیل تنویر اور رومان رئیس کے ساتھ کوئی میچ نہ کھیل پانے والے عثمان شنواری اور محمد نواز بھی واپسی کیلئے رخت سفر باندھ چکے۔ٹی ٹوئٹنیسیریز کے دوران آرام کرنے والے محمد عامر ویسٹ انڈیز پہنچ گئے تھے، جیند خان، آصف ذاکر، فہیم اشرف اور محمد اصغر بھی اسکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں،کامران اکمل 3سال بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں۔اسکواڈ میں سرفراز احمد(کپتان) احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔ رواں سال جنوری تک قیادت کرنے والے اظہر علی اب ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں، نئے کپتان سرفراز احمد کو مشکل امتحان سے گزرنا ہوگا۔علاوہ ازیں ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز پر 5پوائنٹس کی برتری کیساتھ عالمی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے، ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے سیریز میں فتح اہم کردار ادا کریگی۔ دوسری جانب کیریبیئنز اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے امکانات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain