تازہ تر ین

مشال خان قتل کیس, عمران خان کا ملزموں بارے بڑا اعلان

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مشال خان کے والد سے ان کے گھر پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان قتل کیس کو پاکستان میں مثال بنائیں گے،ذمہ دار کسی بھی جماعت کا ہو اسے سزا دلوائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبا کے تشدد سے جاں بحق ہونیوالے طالبعلم مشال خان کے گھر پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پہنچے اور انہوں نے مشال کے والد سے تعزیت کا اظہارکیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان قتل کسی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مشال کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا اور ثابت ہوگیا کہ اس کا قتل توہین مذہب نہیں تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اس قتل میں ملوث لوگ خواہ وہ کسی بھی جماعت،خواہ وہ وہ مذہبی ہوں یا سیاسی ہوں ان کو سزا دلوائی جائے گی۔ایسا سلوک کسی جانور کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ہے جو کہ ایک انسان کے ساتھ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چاہے ذمہ دار پی ٹی آئی کا کیوں نہ ہوں ہم پور ا زور لگائیں گے کہ سزا دلوائیں،توہین رسالت کا الزام لگانے والوں کا راستہ بند کردیں گے۔ اس سے قبل عمران خان نے مشال کے والد اور والدہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ذمہ داروں کو چھوڑیں گے نہیں۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی معاملے پراز خود نوٹس لیا ہے، تمام قوم متفق ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، خیبرپختونخوا کی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کیں اور ملزمان سے تفتیش کی، عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشال کے اہل خانہ نے مردان یونیورسٹی مشال کے نام پر رکھنے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی درخواست کی ہے جس کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain