تازہ تر ین

مک گیا تیرا شو …. ” گو نواز گو “ استعفیٰ دو !!!!

جھنگ(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلع فتح کرناہے،میاں صاحب ہم آپ کو گھر بھیجیں گے ،آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے ،آپ کو لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کیلئے میں تیار ہوں۔ جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شاہ جیونہ کے لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہاہوں ،فیصل صالح حیات کو دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلع فتح کرناہے ،اس بار ہم نے شریفوں کو مٹانا ہے ،گزشتہ الیکشن ہم نہیں ہار بلکہ ہمیں آر اوز نے ہرایاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا ،نہ بجلی ہے نہ پانی ،قرض دوگنا کر دیا ہے ،عوام کے ساتھ یہ کیا کیا ۔ آصف زرداری کا کہناتھا کہ ہم نے شاہنواز ،بینظیر ،مرتضی کے جنازے اٹھانے کے بعد بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،میاں صاحب ہم آپ کو گھر بھیجیں گے ،آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے ،آپ سمجھ لیں جیسے مشرف کو گھر بھیجا تھا اب نوازشریف کوبھیجیں گے، آپ کو لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کیلئے میں تیار ہوں۔ان کا کہناتھا کہ آج سندھ اسمبلی نے گو نواز گو نواز کی قرار داد پاس کر دی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بھی تو پہلا جلسہ ہے میاں صاحب آپ کیخلاف ،آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔ آصف زرداری کا کہناتھا کہ چاروں صوبوں کو آپ سے نجات چاہیے، آپ صرف سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، آپ سے کچھ نہیں ہوتا ، آپ پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،ہم ہرطرف سے آپ کے پیچھے لگ رہے ہیں،جب تک نکال نہ دیں آپ کے پیچھے لگے رہیں گے،انہوں نے قوم کا حق لوٹا ہے، ہم ان سے حق واپس لیں گے۔ان کا کہناتھا کہ میں یہاں تو مخدوم صاحب کی دعا لینے آیاہوں ،سب دوستوں کے ساتھ مل کر ان کی دوا کرنے آیا ہوں ۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ ایک فیصلہ شریفوں کیلئے ہے اور دوسرا ملک کے عوام کیلئے ہے، میاں صاحب پاناما کیس سے مکمل طور پر بری نہیں ہوئے بلکہ ان کے خلاف عوامی عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ان شریفوں پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا، ان کے مقررہ کردہ افسروں کی جے آئی ٹی سے قوم کیا امید رکھ سکتی ہے۔جھنگ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کب تک اس ملک میں دو قانون چلیں گے، ایک وزیراعظم کو چار تین کے فیصلے پر پھانسی،جبکہ دوسرے وزیراعظم کو تین دو کے فیصلے پر بری کردیتے ہو۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک خط نہ لکھنے پر گیلانی کو گھر بھیج دیا جاتاہے، نہ ہی ہمیں دو پاکستان چاہئیں، نہ ہی دو قانون، ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے، امیر غریب کے لیے ایک ہی قانون ہو۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب، ا?پ مکمل طورپر بری نہیں ہوئے، دو سینئر ججز نے ا?پ کو نااہل قرار دے دیا، تھوڑی سی بھی شرم حیا ہے تو فوری استعفیٰ دیں، ا?پ کے خلاف توعوام کی عدالت نے بھی فیصلہ دے دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain