تازہ تر ین

زرداری منافق نہیں ”ڈاکو“, اب پیچھا نہیں چھوڑوں گا

دادو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کی دو رخ ہیں ، دونوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے لئے باریاں لگائی ہوئی ہیں۔نواز شریف معصوم شکل کے پیچھے کرپٹ انسان ہیں، ان کی معصومیت پر خواتین ترس کھاتی ہیں ، زرداری نے کبھی اپنا ڈاکو پن چھپانے کی کوشش نہیں کی یہ منافق سیاست دان نہیںہے۔ پانامہ لیگ سے فارغ ہوگیا ہوں اب سندھ کے حقوق کے لئے نکلوں گا، انہوں نے 28اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان بھی کردیا۔ دادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کہتی ہے کہ دو افراد پاکستان کے شاطر سیاست دان ہیں ایک زرداری اور ایک فضل الرحمان، زرداری کو سب ڈاکو کہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرکے بڑا بڑا منہ کھولتے ہیں تو ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگتے ہیں۔ لومڑی کی طرح سیانہ سیاست دان نواز شریف تھا۔ نواز شریف معصوم شکل بنالیتا تھا، عورتیں ترس کھاتی تھیں۔ پاناماکیس سے پہلے نوازشریف مظلوم بنتاتھا۔ نوازشریف کی بدقسمتی ہے کہ پاناماکیس میں اس کا نام آگیا۔ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا، اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔ فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔ پوری کوشش کی ہے کہ نوازشریف اسمبلی میں جواب دیں۔ آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل آصف زرداری نے میرے متعلق ایک بات کہی، آصف زرداری نے کہا میں سیاسی سمجھ نہیں رکھتا۔ انہوںنے اپنی سیاسی سمجھ سے پیپلزپارٹی کو چھوٹی جماعت بنادیا۔ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ پیپلزپارٹی کو ڈکٹیٹر نہیں ہلا سکے، لیکن زرداری نے وہ کام کر دکھایا۔ آصف زرداری کو لوگ ڈاکوکہتے ہیں۔ اللہ مجھے ایسے عقل مند سیاست دانوں سے بچائے۔ آصف زرداری میں سندھ میں آگیاہوں، آصف زرداری سے پوچھیں کہ پیسا کہاں سے آیا؟ بڑے ڈاکو آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ کرپشن نے قوم کو تباہ کردیا، لوٹ مارکی وجہ سے عوام غریب ہوگئی ہے۔ سڑکیں، ہسپتال، تعلیمی نظام سب تباہ ہوگیاہے۔ سربراہ تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کولوٹ رہے ہیں، قوم کا پیسا لوٹاگیا، اسی لیے ہم مقروض ہوئے، غریب مزید غریب ہوگیا، پولیس چوروں کو پکڑنے کے بجائے انہیں سکیورٹی دیتی ہے۔ میری جنگ کرپٹ لوگوں کےخلاف ہے، اب ملک میں کرپٹ طبقے اور مظلوم عوام کی جنگ ہوگی، پورے پاکستان میں جائیں گے، سب کوکرپشن کےخلاف اکٹھاکریں گے۔ تحریک انصاف جمعہ کو اسلام آباد سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اسلام آباد میں جلسہ کر رہا ہوں، شرکت کی سب کو دعوت دیتاہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain