تازہ تر ین

اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف گرینڈ الائنس بنانے کےلئے متحرک

کراچی (وحید جمال)طویل انتظار کی بعد عدالت عظمیٰ نے پاناما کیس کے مقدمے کا جو فیصلہ سنادیا ہے اس کے بعد سیاسی ماحول ایک بار پھر محاذ آرائی کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہاہے قانون ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو مطمئن نہیں کرسکا ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیر اعظم پردباﺅ بڑھادیا ہے صدر سپریم کورٹ بار سمیت صدر ہائی کورٹ بار لاہور کے صدر نے بھی وزیر اعظم کو مستعفی نہ ہوئے تو ان کیخلاف ایک ہفتے بعد ملک گیر تحریک چلائی جائے گی ۔ عدالت عظمیٰ کے دو سینئر جسٹس نے واضح طورپر اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ ان کی باتوں میں تضاد تھا اس لئیے وہ صادق امین نہیں رہے جو اسمبلی کی رکنیت کیلئے ضروری ہے گذشتہ روز قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس میں بھی اپوزیشن کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے اور متفقہ طورپر جے آئی ٹی کو مسترد کردیا سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تحریک اور قرارد اد بھی متفقہ طورپر منظور کرالی گئی ہے ۔ مبصرین کے مطابق اس صورتحال کے تناظر میں ضروری ہے کہ وزیر اعظم جے آئی ٹی کی شفافیت اور اس پر اثر انداز ہونے کے خدشات کا تدارک کریں صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے کوئی کلیدی اور قابل عمل فیصلہ کریں ذرائع کے مطابق پانا ماکیس فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کا حکومت مخالف گرینڈ الائنس تشکیل دینے پر غور کیاجارہاہے حکومت کیخلاف احتجاج کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے بلائے گئے اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان اے این پی اور فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت نہیں کی قومی و سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے ہونے والے اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان اے این پی اور فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کی عد م شرکت پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور اپوزیشن جماعتیں موجودہ ملکی صیاسی صورتحال کے تناظر میں گرینڈ الائنس بنانے میں متحرک نظر آتی ہیں ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے بیک دوڑ رابطے شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کرائی جائے تاکہ مشترکہ احتجاج اور دھرنے کی پالیسی بھی مرتب کی جاسکے دونوں سیاسی جماعتوں کے اہم ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قائد حزب اختلاف سید خور شید شاہ اور پاکستان تحریک انصا کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے ایک نکاتی ایجنڈے پر پاکستان عوامی تحریک کا بھی اتحاد خارج ازمکان قرار نہیں دیا جاسکتا اہم ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک عنقریب وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر متوقع حکومت مخالف گرینڈ الائنس کا حصہ ہوگی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain