تازہ تر ین

یونس افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلئے رضامند

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سینئر بیٹسمین یونس خان نے افغان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال نے کہا کہ بیٹنگ کوچ کے لیے پاکستانی کرکٹر یونس خان سے بات چیت جاری ہے۔ ابھی ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اچھے کھلاڑیوں کی خدمات اپنی ٹیم کی تربیت کے لیے حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان نے اس ذمہ داری کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یونس خان نے دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔ اگر سینئر بیٹسمین کا معاہدہ ہو گیا تو وہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ خدمات انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔ اس سے قبل پی سی بی کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کبیر خان یہ فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain