تازہ تر ین

ڈومینیکا ٹیسٹ؛ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 376 رنز پر ڈھیر

ڈومینیکا(ویب ڈیسک) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے اظہرعلی کی سنچری کی بدولت 376 رنز بنائے۔ڈومینیکا میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اظہرعلی 85 اور یونس خان 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن جلد ہی اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مایہ ناز بلے باز یونس خان 18 رنزبنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد اظہرعلی اور کپتان مصباح الحق نے محتاط انداز اپناتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 64 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 241 تک پہنچا تو اظہر 127 رنز بنا کر روسٹن چیز کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 2 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔اظہر کے آؤٹ ہونے کے بعد نئے آنے والے بلے باز اسد شفیق 17 رنز بنا کر چلتے بنے اور کپتان مصباح الحق ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے اور ان کی اننگز کا خاتمہ 59 رنز پر ہوا۔ چائے کے وقفے تک گرین کیپس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا لئے تھے جس کے بعد محمد عامر 7 اور یاسرشاہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ نوین وکٹ پر وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے محمد عباس کے ساتھ محتاط انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور دونوں کھلاڑیوں نے 45 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 367 تک پہنچایا تو سرفراز ہمت ہار گئے اور 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ آخری آؤٹ ہونے والے محمد عباس 4 رنز بناسکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، جیسن ہولڈر3،دوندرا بشو 3 اور الزیری جوزیف نے ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain