تازہ تر ین

اسپاٹ فکسنگ کیس ، ناصر جمشید کے وکیل کی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیشی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید کے وکیل اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں پی سی بی کی جانب سے کرکٹر ناصر جمشید پر لگائے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔ کرکٹر ناصر جمشید کے وکیل حسان اقبال اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ناصر جمشید پراینٹی کرپشن کوڈ 2.4.6 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔ پی سی بی کرکٹر پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل اور شواہد 26 مئی کو ٹریبیونل کے سامنے پیش کرے گا جس پر ناصر جمشید کو اپنا جواب 9 جون کو جمع کروانا ہوگا۔ بورڈ ناصر جمشید کے جواب کی روشنی میں 14 جون کو اپنے مو¿قف کی مزید وضاحت کر سکے گا۔ کیس کی حتمی سماعت 30 جون سے روزانہ کی بنیادوں پر شروع ہو گی۔واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار قرار دیا گیا تھا، کرکٹر کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ضمانت پر رہا کیا تھا اور ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور تفتیش مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے جمعہ کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کی سماعت کی۔ ٹربیونل جس کی سربراہی جسٹس (ر) اصغر حیدر نے کی کے روبرو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے ناصر جمشید کے خلاف الزامات لگائے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2-4-6 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا۔ دونوں فریقین نے متفقہ طور پر کیس کی سماعت کا طریقہ کار اور ٹائم لائن طے کی۔ پی سی بی 26 مئی کو ناصر جمشید کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے ثبوت پیش کرے گا۔ ناصر جمشید 9 جون تک اپنا جواب ٹربیونل کو جمع کروائیں گے اور پی سی بی اپنا جواب 14جون کو جمع کروائے گا۔ کیس کی فائنل سماعت 30 جون سے روزانہ کی بنیاد پر شروع ہوگی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain