تازہ تر ین

بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز ، شہریار اور نجم سیٹھی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گیا اور نجم سیٹھی نے ہندوستان سے سیریز کو پی سی بی کی پالیسی کے خلاف قراردیا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم ہندوستان بھیجنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہندوستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہندوستانی کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں بھی ہمارے ساتھ اپنی ٹیم کو کھلانے کیلئے تیار نہیں۔تاہم اس معاملے پر پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر کے ذریعے شہریار خان کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بھارت سے سیریز کو پی سی بی کی پالیسی کے خلاف قرار دیا ہے۔نجم سیٹھی نے ٹوئیٹرپیغام میں کہاہے کہ پاکستان بھارت کےساتھ اس وقت تک نہیں کھیلے گا جب تک پاکستان کو میزبانی نہیں ملےگی اور اس کے علاوہ بھارت کےساتھ مذاکرات ناممکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 کی مفاہمتی یادداشت کے تحت بھارت کو پاکستان آ کر یا کسی تیسرے ملک میں سیریز کھیلنی ہو گی جس کے بعد ہی ہم بھارت جا کر سیریز کھیلیں گے۔اس سے قبل ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے کا ہرجانہ ادا کرنے کے نوتص کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تھا کہ پاکستان سے کوئی قانونی معاہدہ نہیں ہوا تھا لہٰذا وہ کوئی سیریز کھیلنے یا ہرجانہ ادا کرنے کے پابند نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain