لاہور، اسلام آباد (نمائندگان خبریں) مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ترقی کے وہ اہداف جنہیں ٹارگی کیا گیا تھا اگرچہ وہ مکمل طورپر حاصل نہیں ہو سکے۔ پھر بھی معیشت کی شرح نمو پہلے سے بہت بہتر ہے او آنے والے وقت میں اس سے بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔ پانامہ لیکس کی طرح ہم جے آئی ٹی سے بھی ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ پی ٹی آئی آئے دن نت نئی گھٹیا اصلاحات نکالتی رہتی ہے۔ جے آئی ٹی عدالت نہیں۔ ضرورت پڑی تو وہ وزیراعظم کے پاس بھی جا سکتی ہے اور وزیراعظم بھی اس کے پاس جا سکتے ہیں۔ پاکستان کا قانون اور آئین جس طرح ہر پاکستانی کو حق دیتا ہے کہ وہ عدالت یا جے آئی ٹی پر اعتراض کر سکتا ہے۔ اسی طرح شریف فیملی کے افراد نے اعتراض کیا ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی پارلےمانی سےکرٹری اطلاعات و نشرےات بےرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان دوہرے معےار کی سےاست نہ کرےں وہ دوسروں کے لئے احتساب لےکن اپنے لئے استثنیٰ چاہتے ہےں مسلم لےگ (ن)نے اُن کی مفاد پرستی کی سےاست کو عوام کے سامنے بے نقاب کردےا ہے عمران خان کا اب احتساب شروع ہوگیا ہے، وزےراعظم محمد نواز شرےف نے تےن نسلوں کا حساب دےا ہے لےکن نےازی اےنڈ کمپنی کاحساب نہ دے کر عمران خان احتساب سے بھاگ رہے ہےں خےبربنک کو لوٹنے والے دوسروں کے احتساب سے پہلے خود کو عدالت کے کٹہرے مےں لائےں مسلم لےگ (ن)کی حکومت وزےر اعظم محمد نواز شرےف کی قےادت مےں ملکی تعمےر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی ان خےالات کا اظہار انہوں نے چک 34شمالی مےں مسلم لےگ (ن)کے عظےم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جعلی منی ٹریل جمع کرائی ہے ¾ پی ٹی آئی چیف کو ایک جھوٹ چھپانے کےلئے سو جھوٹ بولنا پڑیں گے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی منی ٹریل سے معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے جمائمہ خان سے جو قرض لیا ہی نہیں تھا وہ 18 اپریل 2003 ءکو واپس کر دیا تھا ¾اس بات یہ واضح ہوتا ہے کہ اصل میں قرض راشد خان نے لیا تھا جس بات کا راشد خان نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے لیا گیا قرض 2002 ءمیں عمران خان کو واپس کر دیا تھا۔ راشد خان کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ انھوں نے عمران خان کی جانب سے لندن فلیٹ فروخت کیے جانے سے قبل لیا گیا قرض ادا کر دیا جبکہ جمائمہ فلیٹ فروخت کیے جانے کے بعد پیسے واپس کر رہی ہےں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اس ہیر پھیر کے دوران پکڑے گئے ہےں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے جن دو ممبران پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہیں اور دونوں کو خود ہی اس سے الگ ہو جانا چاہیے ،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں جو حقائق سامنے آئے ہیں عمران خان اس میں پکڑے جا چکے ہیں اور اب وہ بچ کر نہیں جاسکتے ،عمران خان نے خیبر پختوانخواہ میں ہزاروں میگا و اٹ بجلی کے منصوبے لگانے کا اعلان کیا لیکن ایک میگا واٹ کا منصوبہ نہیں لگ سکا،ایک ارب درخت لگانے کا اعلان کیا گیا درخت تو نہ لگ سکے لیکن 7ارب روپے کی کرپشن کا شور ضرور مچ گیا ہے ،پنجاب میں بجلی کے جو منصوبے لگ رہے ہیں اس کی پیداوار نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی جس سے پورے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے۔






































