اسلام آباد(آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک)وزےراعظم نوازشرےف کے صاحبزادے حسےن نواز نے جے آئی ٹی کے دو نمائندوں پر اعتراضات سامنے آگئے،سٹےٹ بنک کے عامر عزےز مشرف دور مےں حدےبےہ پےپر ملز کےس کی تحقےقاتی ٹےم مےں شامل تھے،ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول کی اہلےہ پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہےں اور وہ پی ٹی آئی رہنما مےاں اظہر کا بھتجا ہے ، مےاں اظہر پی ٹی آئی کے بانی رہنما¶ں مےں سے ہےں۔تفصےلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزےراعظم محمد نوازشرےف کے صاحبزادے حسےن نواز کی جانب سے پانامہ کےس کی تحقےقات کےلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے پانچ نمائندوں مےں سے دو پر اعتراضات سامنے آگئے ، عدالت میں جمع کرائے گئے اعتراض میں م¶قف اختےار کےا گیا کہ جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکےاں غےر جانبداری پر سوالےہ نشان ہے،عامر عزےز نے پانامہ کےس مےں طارق شفےع کو بےان حلفی واپس لےنے کےلئے دباﺅ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ سٹےٹ بنک کے عامر عزےز مشرف دور مےں بھی حدےبےہ پےپرز ملز کی تحقےقات مےں بھی شامل تھے جبکہ بلال رسول کی اہلےہ بھی پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہےں،جے آئی ٹی مےں نامزدگی کے بعد بلال رسول کی اہلےہ نے سوشل مےڈےا پر پی ٹی آئی کے حق مےں پوسٹےں شیئر کی تھیں جبکہ حسےن نواز نے بلال رسول کی اہلےہ کے سوشل مےڈےا اکا¶نٹ کی تفصےلات بھی فراہم کردی ہےں، بلال رسول کی سےاسی وابستگیاں ہےں،بلال رسول پی ٹی آئی رہنما مےاں اظہر کے بھتےجے ہےں اور مےاں اظہر پی ٹی آئی کے بانی رہنما¶ں مےں سے اےک ہےں،سرکاری ملازم ہونے کے باوجود بلال رسول موجودہ حکومت کے خلاف بےان بازی کر تے رہے۔ممبران کی دھمکیاں جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں، عدالت عظمیٰ انصاف اور برابری کو مد نظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایت دے۔






































